پاکستان ٹیم ون ڈے سیریزکی تیاریوں میں مصروف

23 اگست 2016

ساؤتھ ہمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بدھ کو روزباؤل اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی جہاں دونوں ٹیمیں درجہ بندی میں اپنی پوزیشن کو بہتربنانے کی کوشش کریں گی۔

پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ 2019 تک براہ راست رسائی کے لیے آئی سی سی کی درجہ بندی میں سرفہرست 7 ٹیموں میں جگہ حاصل کرنی ہے۔

اظہرعلی کی قیادت میں پاکستان نے آئرلینڈ کو ایک ون ڈے میں شکست دی تھی تاہم دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

پاکستان کو اس وقت ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کا چیلنج درپیش ہے اور اس سلسلے میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کافی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ پاکستان کو اس میں لازمی کامیابی درکار ہے تاہم گزشتہ ڈیڑھ سال سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم کو اس کی سرزمین پر ہرانا کسی چیلنج سے کم نہیں۔

قومی ٹیم اس وقت آئی سی سی کی درجہ بندی میں 9ویں نمبر پر موجود ہے۔

اظہرعلی کی قیادت میں پاکستان ٹیم ون ڈے میں بہتر رینکنگ کے لیے میدان میں اترے گی—فوٹو: رائٹرز

پاکستان کرکٹ ٹٰیم نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں ساوتھ ہمپٹن میں پریکٹس کی—فوٹو:رائٹرز

پاکستانی کھلاڑیوں نے ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا—فوٹو: رائٹرز

محمد عامر نے 2010 میں پابندی کے بعد رواں سال کے آغاز میں ون ڈے میں واپسی کی تھی—فوٹو: رائٹرز

محمد حفیظ ون ڈے سیریز میں مڈل آرڈر بلے بازکی حیثیت سے ٹیم میں شامل ہیں—فوٹو:رائٹرز

عمر گل کو طویل عرصے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے—فوٹو:رائٹرز

قومی ٹیم اورکپتان اظہرعلی نے کوچنگ اسٹاف کی موجودگی میں پریکٹس کی—فوٹو:رائٹرز

مکی آرتھر نے ٹیم کے ساتھ مصروف دن گزارا—فوٹو: رائٹرز

شعیب ملک نے آئرلینڈ کے خلاف میچ میں نصف سنچری بنائی تھی—فوٹو پاکستان کرکٹ ٹیم فیس بک

روز باؤل میں پاکستانی ٹٰیم کی پریکٹس کے دوران خوبصورت مناظر بھی دیکھنے کو ملے—فوٹو: پاکستان کرکٹ ٹیم فیس بک

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز بدھ کو ہوگا—فوٹو:رائٹرز