اسمارٹ فون جسم کمزور کرنے کا باعث

23 اگست 2016
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو

اگر آپ کا فون ہر وقت آپ کے ہاتھ میں رہتا ہے تو آپ کے لیے بری خبر ہے۔

جی ہاں درحقیقت یہ عادت ہاتھوں کی گرفت کمزور کرنے کا باعث بنتی ہے جس کی وجہ ٹیکسٹ، اسکرولنگ اور گیمز کھیلنا وغیرہ ہیں اور مرد اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔

ونسٹن سالیم اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران بیس سے 34 سال کی عمر کے 237 صحت مند مرد و خواتین کی گرفت کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ مردوں کے ہاتھوں کی گرفت اور چٹکیاں کمزور ہوگئی ہیں، تاہم خواتین میں ایسا بہت کم دیکھنے میں آیا۔

تحقیق کے مطابق نہ صرف ہاتھوں کی گرفت اہمیت رکھتی ہے بلکہ یہ عادت مجموعی فٹنس اور طبی مسائل کا باعث بھی بنتی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آی تھی کہ ہاتھ کی گرفت کی مضبوطی میں کمی کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔

اس نئی تحقیق کے محققین کا کہنا تھا کہ مسلسل ٹیکسٹ کرنا اور انگوٹھے کے مسلز کو آرام نہ دینا، انہیں مضبوط بنانے کا باعث بنتا ہے مگر یہ فائدہ مند نہٰں نقصان کا باعث بنتی ہے کیونکہ ایسا کرنے سے انگوٹھے اور کلائی کے جوڑوں میں درد کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل آف ہینڈ تھراپی میں شائع ہوئی۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

تبصرے (0) بند ہیں