بڑھاپا کس شخص کو اچھا لگتا ہے خاص طور پر اگر وہ قبل از وقت طاری ہوجائے۔

ویسے تو بڑھاپا ایسی چیز ہے جس سے بچنا ممکن نہیں مگر ہاں آپ کچھ عادات کو اپنا کر اسے ٹال ضرور سکتے ہیں اور 50 یا 60 سال کی عمر میں بھی مضبوط اور توانائی سے بھرپور رہ سکتے ہیں۔

اگر آپ ایسا چاہتے ہیں تو ان چند عام عادتوں کو اپنالیں۔

ہلکا وزن اٹھانا

جب پٹھوں کی تنزلی سے بچنے کی بات ہو تو ورزش اس کی کنجی ہے، طبی ماہرین کے مطابق شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ ہلکے وزن کو اٹھانے والی ورزشیں مسلز کو مستحکم رکھتی ہیں، یعنی ہلکا وزن اکثر اٹھانے کو عادت بنالیں اور کوشش کریں کہ اس کا دورانیہ اور وزن اس وقت بڑھالیں جب ان کو کرنا بہت آسان ہوجائے۔ اسی طرح یوگا بھی فائدہ مند ہے۔

کھانے میں پروٹین کا زیادہ استعمال

دن بھر میں پروٹین کے متوازن استعمال کو یقنی بنائیں۔ ایک امریکی تحقیق کے مطابق ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے میں پروٹین سے بھرپور غذا کا استعمال مسلز میں موجود پروٹین کو بڑھاتا ہے، اس کے لیے تینوں وقت کم از کم 30 گرام پروٹین کو غذا کا حصہ بنانا چاہئے۔

انار کو آزمائیں

حالیہ طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق انار میں موجود ایک مالیکیول معدے میں جاکر جرثوموں میں تبدیل ہوکر مسلز کے خلیات کو عمر بڑھنے سے ہونے والے نقصان پہنچانے میں مدد دیتا ہے۔ اس حوالے سے ٹیسٹ جاری ہیں مگر اس مزیدار پھل کو اپنی غذا کا حصہ بنانے میں کوئی نقصان بھی نہیں۔

سورج میں گھومنا

کچھ اضافی سورج کی روشنی آپ کے جسم کے لیے اچھی ثابت ہوتی ہے، طبی تحقیق ثابت کرچکی ہے کہ وٹامن ڈی کے حصول کا بڑا ذریعہ سورج کی روشنی ہی ہے جو مسلز کی کمزوری کو بہتر بنانے والا وٹامن ہے۔ اسی طرح طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی مسلز کو کمزور کرتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad kashif munir bhatti Aug 24, 2016 05:36pm
Good art. Thanks