کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا اور سونے کی فی تولہ قیمت مزید 200 روپے کم ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 52 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 44 ہزار 828 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر کمی کے بعد ایک ہزار 338 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

واضح رہے کہ سونے کے مقامی تاجر عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں کو دیکھنے کے بعد مقامی ریٹس کا تعین کرتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں