فیس بک آپ کے بارے میں 98 چیزیں جانتی ہے

24 اگست 2016
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

فیس بک تو آپ استعمال کرتے ہی ہوں گے اور ہوسکتا ہے کہ اس خبر تک بھی سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ کی مدد سے پہنچے ہوں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ سائٹ اپنے صارفین کے بارے میں کیا کچھ جانتی ہے؟

نیویارک ٹائمز کے مطابق فیس بک کسی بھی صارف کے بارے میں 98 شعبوں کی معلومات اپنے پاس جمع کرسکتی ہے۔

اس کے لیے آپ کو اس سوشل میڈیا کی سیٹنگز کی گہرائی میں جانا ہوگا۔

اس میں پروفائل میں دی جانے والی ذاتی معلومات جیسے عمر، جنس اور جائے وقوع تو شامل ہی ہوتی ہیں مگر اس سے ہٹ کر بھی وہ آپ کی زندگی کے بارے میں سب کچھ جانتی ہیں۔

اس کے لیے آپ اس پیج میں جائیں جہاں آپ کے بارے میں معلومات کا خزانہ موجود ہے اور وہ بہت ذاتی بھی ہوسکتا ہے۔

کچھ معلومات تو آپ اس سائٹ کو خود ہی فراہم کرتے ہیں مگر دیگر چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو فیس بک دیگر ذرائع سے حاصل کرتی ہے جیسے گاڑی کی ملکیت، مکان کی ملکیت، مجموعی آمدنی، گھر کی مالیت، گاڑی کی عمر اور بھی بہت کچھ۔

ان سب معلومات کو وہ اشتہارات کے لیے استعمال کرتی ہے اور انہیں اکھٹا کرنے کے لیے فیس بک کی ملکیت میں موجود ایپس، سروسز، ایپ پر کسی سے شیئر کی گئی معلومات اور دیگر آن لائن (یعنی انٹرنیٹ سرفنگ) سرگرمیوں وغیرہ کو استعمال کیا جاتا ہے۔

اسی طرح صارف جس چیز کو بھی لائیک، شیئر اور پیج کو لائیک کرتا ہے، فیس بک انہیں ریکارڈ کرکے ٹارگٹڈ اشتہارات کے لیے استعمال کرتی ہے۔

فیس بک کے مطابق ایڈ پریفرینس میں 98 نکاتی پرسنل ڈیٹا کو صارف دیکھ سکتے ہیں۔

ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ہم اس معلومات کو مختلف ذرائع کے لیے استعمال کرتے ہیں تاکہ صارف کے لیے متعلقہ اور کارآمد اشتہارات کو دکھایا جاسکے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں