پاکستان،انگلینڈ پہلے ون ڈے کا فیصلہ بارش کی نذر

اپ ڈیٹ 25 اگست 2016

ساؤتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ساؤتھمپٹن کے روزباؤل میں کھیلا گیا جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس کے تحت فیصلہ انگلینڈ کے حق میں ہوا۔

پاکستان کے اوپنرز نے 25 رنز کا آغاز فراہم کیا، آئرلینڈ کے خلاف سنچری بنانے والے شرجیل خان16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

اظہرعلی اور بابراعظم نے پاکستان کو 113رنز تک پہنچادیا جس کے بعد بابراعظم 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پاکستان کی جانب سے اظہرعلی نے سب سے زیادہ 82 رنز بنائے۔

انگلینڈ نے میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 44 رنز سے جیت کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

لیام پلینکٹ نے محمد حفیظ کی وکٹ حاصل کی—فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے سب سے زیادہ رنز بنائے—فوٹو: اے ایف پی

بابراعظم 40 رنز بنا کر عادل رشید کا نشانہ بنے—فوٹو: اے پی

عادل رشید نے 2 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: رائٹرز

بارش کے باعث میچ کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تھا—فوٹو: اے ایف پی

عامر کی گیند پر سرفرازاحمد نے روئے کاکیچ گرا دیا—فوٹو:اے ایف پی

عمرگل نے الیکس ہیلز کو آؤٹ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلادی—فوٹو: اے ایف پی

جیسن روئے نے انگلینڈ کی جانب سے 65 رنز بنائے—فوٹو: اے پی

مورگن کی قیادت میں انگلینڈ نے پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں 2015 میں شکست دی تھی—فوٹو: رائٹرز

جوروٹ 61 رنز بنا کر اظہرعلی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے—فوٹو: رائٹرز