یوٹیوب اب بدلنے کے لیے تیار

25 اگست 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

ویڈیو دیکھنے کی بات ہو تو بیشتر افراد کا اولین انتخاب یوٹیوب ہوتا ہے مگر اب گوگل کی اس ایپ نے فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر کو آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جی ہاں یوٹیوب میں ایک نیا فیچر بیک اسٹیج متعارف کرایا جارہا ہے جو اسے فیس بک جیسی شکل دیدے گا۔

اس فیچر کے تحت صارفین تصاویر، مختصر پوسٹس، لنکس، پولز اور ویڈیوز شیئر کرسکیں گے۔

یہ سب چیزیں فیس بک جیسی ٹائم لائن میں ہوں گی تاہم ان کی ترتیب ٹوئٹر جیسی ہوگی یعنی سب سے اوپر نئی اور پھر پرانے پوسٹس۔

بیک اسٹیج کسی چینیل ٹیپ کی طرح ہوگا مگر اس سے لوگ ویڈیو، فوٹوز اور دیگر شیئر اور ان پر کمنٹس وغیرہ کرسکیں گے۔

اس فیچر کے تحت یوٹیوب پر ویڈیوز سے ہٹ کر بالکل نئی طح کا مواد متعارف کرایا جائے گا جبکہ یہ ویڈیو شیئرنگ کے لیے بھی نئے مواقع فراہم کرے گا۔

یوٹیوب اس وقت دنیا کی مقبول ترین ویڈیو سائٹ ہے جہاں روزانہ صارفین 500 ملین گھنٹے گزارتے ہیں۔

تاہم اب گوگل کو توقع ہے کہ سوشل نیٹ ورک کے فیچرز کی بدولت یہ صارفین کو اس سے بھی زیادہ دیر تک اس ایپ یا سائٹ پر رکنے پر مجبور کردیں گے۔

یہ نیا فیچر رواں سال کے آخر تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جس کا آغاز محدود صارفین کے ساتھ ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں