رونالڈو سال کے بہترین یورپین فٹبالر قرار

اپ ڈیٹ 26 اگست 2016
یوئیفا کے بہترین کھلاڑی کے لیے رونالڈو کا مقابلہ گریزمین اور گیراتھ بیل سے تھا—فوٹو: اے ایف پی
یوئیفا کے بہترین کھلاڑی کے لیے رونالڈو کا مقابلہ گریزمین اور گیراتھ بیل سے تھا—فوٹو: اے ایف پی

موناکو: یورپین فٹ بال کی چمپیئن ٹیم پرتگال کے شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے دوسری مرتبہ یوئیفا پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا۔

موناکو میں منعقدہ تقریب میں یورپ کےبہترین فٹ بالر کے انتخاب کی تققریب منعقد ہوئی جہاں اسپین کے مشہور فٹ بال کلب ریا میڈرڈ کے لیے کھیلنے والے رونالڈو کو یوئیفا کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

یوئیفا پلیئر آف دی ائیر کےلئے کرسٹیانو رونالڈو کا مقابلہ گیرتھ بیل اور فرانس کے اونٹوئن گیریزمین سے تھا تاہم رونالڈو کو سیزن میں بہترین کارکردگی کے باعث اس ایوارڈ کا حق دار قرار دیا گیا۔

کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں پرتگال نے یورو2016 کے فائنل میں اضافی وقت میں متبادل کھلاڑی ایڈر کے گول کی بدولت فرانس کو 0-1 سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی دفعہ چمپین بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پرتگالی ٹیم کو میچ کے 17 ویں منٹ میں کپتان رونالڈو کے زخمی ہوکر باہر ہونے پر بڑا دھچکا لگا لیکن ٹیم مجموعی کھیل کے ذریعے چمپین بن گئی۔

ان کی موجودگی میں ریال میڈرڈ نے چمپیئنزلیگ اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے رونالڈو نے 2013-14 میں بھی یورپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڑ جیتا تھا اور اب دومرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کرکے میسی کا ریکارڈ برابر کردیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں