’ہندوستان میں پاکستانی اداکاروں کو زیادہ قبول کیا جاتا ہے‘

26 اگست 2016
بولی وڈ ہدایت کار آنند ایل رائے — فوٹو/ فائل
بولی وڈ ہدایت کار آنند ایل رائے — فوٹو/ فائل

ممبئی: بولی وڈ فلم ’ڈھشوم‘ پر پابندی لگنے کے بعد حال ہی میں آنند ایل رائے کی پروڈکشن فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ پر بھی پاکستانی سنسر بورڈ نے پابندی لگادی۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق جب ہدایت کار آنند ایل رائے سے اس فلم پر پابندی کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی عوام کے لیے افسوس ہوتا ہے کیوں کہ سیاسی دباؤ کے باعث وہ بہت سی چیزوں سے محروم ہیں۔

مزید پڑھیں: مومل شیخ کا بولی وڈ ڈیبیو: ہندوستان میڈیا کیا کہتا ہے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق ایک ایسے ملک سے ہے جہاں مجھے اپنی رائے کا اظہار کرنے کی آزادی ہے'۔

ہندوستان میں پاکستانی ٹیلنٹ کو مواقع دیئے جانے کے حوالے سے آنند کا کہنا تھا کہ ہندی سینما انڈسٹری میں لوگوں کو تخلیقی صلاحیت کی زیادہ پہچان ہے اور ہندوستان میں پاکستانی اداکاروں کو زیادہ قبول کیا جاتا ہے۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ ہم دونوں ممالک کا موازنہ کرسکتے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ ڈائریکٹر کا پاکستان سنسر بورڈ کو کھلا خط

واضح رہے کہ فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ پاکستانی اداکارہ مومل شیخ کی بولی وڈ میں ڈیبیو فلم ہے، تاہم پاکستانی سنسر بورڈ کے مطابق فلم میں کئی ایسے سینز موجود ہیں جو پاکستان مخالف ہیں جس کے باعث اس فلم پر پابندی عائد کی گئی۔

اس فلم میں ڈیانہ پینٹی، ابھے دیول، جمی شیرگل اور علی فضل نے مرکزی کردار ادا کیے۔

آنند ایل رائے نے اپنی اگلی فلم میں اداکار شاہ رخ کان کو کاسٹ کیا ہے جس میں وہ ایک بونے (چھوٹے قد کا آدمی) کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

Makhfi Aug 26, 2016 01:57pm
Tell this to that Tamil actress who had a treason case filled against her for speaking her mind about Pakistan.
Awais Bajwa Aug 26, 2016 02:40pm
Pakistani awam kay lye koi hindustani ko afsos kerne ki zaroorat nahi hai, hamein apne mulk per fakhar hai aur inse bahot khushi se apne mulk mei rehte hain. Aur ziada tar Pakistani awam khudi chahti hai k hindustan ki koi film cinema mei nashar na ki jae
Ch Kashif Aug 26, 2016 03:48pm
Ban on your movie is totally correct, i had seen few scene of this movie and you have tried to crack jokes on Pakistanis.