کے ایف سی کی خاص ریسیپی سامنے آگئی

26 اگست 2016
فائل فوٹو/ اے ایف پی—۔
فائل فوٹو/ اے ایف پی—۔

کینٹکی فرائیڈ چکن (کے ایف سی) کے برگرز اور فرائڈ چکن کسے پسند نہیں ہوں گے؟ اور اب ان کی مزیدار ریسیپی بھی منظر عام پر آچکی ہے، جو اب تک راز ہی تھی۔

کے ایف سی ایک ایسا ریسٹورنٹ ہے، جس کا فاسٹ فوڈ دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھایا جاتا ہے اور اب اس کے بانی کولونل سینڈرز کے بھتیجے نے کے ایف سی کی مزیدار ترکیب سب کو بتادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کے ایف سی کے کھانوں کی ترکیب کافی خاص ہے جس کے بارے میں شاید ہی کوئی جانتا ہو تاہم کولونل کے 67 سالہ بھتیجے نے اسے سب کے ساتھ شیئر کردیا۔

ایک رپورٹر نے کاربن کے سروس اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں کولونل 1930 میں اپنی بنائی ہوئی چکن بیچتے تھے۔

وہاں ان کی ملاقات کولونل کے بھتیجے جوئے لیڈنگٹن سے ہوئی جن کے پاس کولونل کی دوسری اہلیہ کلاؤڈی کی ایک کتاب تھی، کلاؤڈی کا انتقال 1996 میں ہوا تھا جس کے بعد ان کی کتاب جوئے کے پاس رہی۔

اس کتاب میں کولونل کی بنائی ہوئی فرائیڈ چکن کی ترکیب موجود تھی جو 11 مصالحہ جات سے تیار کی گئی تھی اور اب تک یہ ایک راز ہی تھی۔

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات کو یقینی طور پر ثابت نہیں کرسکتے کہ یہ وہی ریسیپی ہے جو آج بھی 123 ممالک میں تقریباً 20 ہزار مقامات پر استعمال کی جارہی ہے۔

کلاؤڈیا کی کتاب میں موجود ترکیب میں استعمال ہونے والے اجزاء یہاں پڑھیں، جس کے بعد آپ بھی کے ایف سی کی مزیدار فرائیڈ چکن بنانے کی کوشش کریں۔

  • میدہ : 2 کپ
  • نمک : 2 سے 3 کھانے کے چمچ
  • تھائم : 1 سے 2 کھانے کے چمچ
  • تلسی کے پتے : سے 2 کھانے کے چمچ
  • اوریگانو : 1 سے 3 کھانے کے چمچ
  • سیلری نمک : 1 کھانے کا چمچ
  • کالی مرچ : 1 کھانے کا چمچ
  • ہلدی : 1 کھانے کا چمچ
  • پیپریکا : 4 کھانے کے چمچ
  • گارلک سالٹ : 2 کھانے کے چمچ
  • گراؤنڈ جنجر : 1 کھانے کا چمچ
  • سفید مرچ : 3 کھانے کے چمچ

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Ali Mosa Aug 26, 2016 05:57pm
کھانے کے چمچ يا چائے کا چمچ؟
محمد حمزہ Aug 26, 2016 06:46pm
@Ali Mosa میرے خیال میں ٹیبل اسپون کہا گیا ہے