آج کی دس خاص عالمی خبریں

26 اگست 2016

اٹلی میں زلزلے کے بعد حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کردی، اماٹریس کے علاقے میں 4.7 شدت کے زلزلے میں غیرملکیوں سمیت 267 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بیلجیم میں اسپورٹس سینٹر میں دھماکے سے ایک ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ہندوستان کی ریاست اوڈیسا کےضلع بالاسور کے سورو ریلوے اسٹیشن کے قریب 80 سالہ سلامانی بہرا ریل کی ذد میں آکر ہلاک ہوگئیں لیکن ضلعے میں ایمبولینس کی سہولت نہ ہونے کے باعث لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈنڈوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کے ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق دودن قبل اسی ریاست میں ایک قبائلی غربت کے باعث اپنی بیوی کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقے میں منتقلی کے اقدامات نہ کرسکا تھا اور لاش کو اپنے کندھوں میں اٹھا کر لے گیا۔

بیلجیم کے جنوبی علاقے چیمے کے اسپورٹس سینٹر میں دھماکا ایک ہلاک اور چار زخمی ہوئے جبکہ اسپورٹس سینٹر کو جزوی نقصان پہنچا۔—فوٹو:رائٹرز

ناروے کے شہر اوسلو میں فلپائن کی حکومت کے مصالحت کار جیسوز دوریز اور کمیونسٹ باغی گروپ کے سلویسٹر بیلو کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا—فوٹو: رائٹرز

فوربس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار میٹ ڈیمن 55 ملین ڈالر معاوضہ لینے والے تیسرے مہنگے ترین اداکار بن گئے ہیں، فہرست میں ڈوائن 64.5 ملین اور جیکی چن 61 ملین ڈالر کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں—فوٹو:اے ایف پی

برطانیہ کےعلاقے پلائی ماؤتھ میں 11 سالہ لڑکے نے اپنی 9 سالہ بہن کے ساتھ زیادتی کی جو برطانیہ کا سب سے کم عمر ریپسٹ ہے۔—فوٹوبشکریہ ڈیلی میل

بولیویا کے نائب وزیر داخلہ روڈولفو الانیس کو کان کنوں نے اغوا کے بعد قتل کردیا۔ روڈولفو الانیس کو ان کے باڈی گارڈ کے ساتھ جمعرات کو پانڈرو کے علاقے میں احتجاج کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔—فوٹو: اے ایف پی

فرانس میں برکینی پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد فروخت 50 فی صد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے، سی این این کی رپور ٹ کے مطابق برطانیہ کی کمپنی موڈیسٹی ایکٹیو میں کام کرنے والی کوثر ساکرانی کے مطابق جب سے برکینی پر پابندی کی خبریں آئی ہیں اس کے فروخت میں ایک اندازے کے مطابق 50 فی صد اضافہ ہوا ہے۔—فوٹو:رائٹرز

بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی ایپل کے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں خامیوں کی نشاندہی ہوئی ہے اور خاص لنک پر کلک کرنے کی صورت میں اس پر 'اسپائی ویئر' انسٹال کیا جاسکتا ہے۔—فوٹو: اے پی

برازیل کی پولیس نے امریکی پیراک ریان لوچٹے کو ڈکینی کی جھوٹی رپورٹ درج کرانے پر جرمانہ عائد کردیا، قوانین کے مطابق اس جرم کا مرتکب ہونے والے فرد پر 18 ماہ کی قید ہوتی ہے۔—فوٹو:رائٹرز

اٹلی میں زلزلے کے بعد حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کردی، اماٹریس کے علاقے میں 4.7 شدت کے زلزلے میں غیرملکیوں سمیت 267 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔—فوٹو: اے پی