لارڈز میں سرفرازکی تاریخی سنچری

28 اگست 2016

لارڈز: پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی لارڈز میں تاریخی سنچری اور عمادووسیم کی آل راؤنڈ کارکردگی کے باوجود انگلینڈ نے 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری میں اضافہ کرلیا۔

لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں سرفرازاحمد نے شدید دباؤ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کی سرزمین پر ون ڈے کرکٹ میں سنچری بنانے والے وکٹ کیپر بن گئے جبکہ لارڈز میں سنچری بنانے والے پہلے قومی بلے باز کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

انگلینڈ میں لمبی اننگز کھیلنے والے وکٹ کیپر سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا ہیں جنھوں نے 13 جون 2013 کو ناقابل شکست 134 رنز بنائے تھے۔

لارڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں انگلینڈ کے باؤلرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کی ٹیم کو آخری اوور میں 251 رنز پر آؤٹ کردیا جبکہ میزبان بلے بازوں خصوصاً جوروٹ اور کپتان آئن مورگن نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میچ باآسانی جیت لیا۔

سرفرازاحمد انگلینڈکی سرزمین میں ون ڈے کرکٹ میں سنچری بنانے والے پہلے وکٹ کیپر ہیں—فوٹو: رائٹرز

سیریز میں اپنا پہلا ون ڈے کھیلنے والے سمیع اسلم ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو: رائٹرز

بابراعظم نے 30 رنز بنا کر پاکستان کو مشکل صورت حال سے نکال لیا تھا—فوٹو: اے ایف پی

11- پاکستان کے کپتان اظہرعلی صفر پر آؤٹ ہوئے تو انگلش کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا—فوٹو: رائٹرز

شعیب ملک 28 رنز بنا کر ایک غیرذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے—فوٹو: اے پی

انگلینڈ کے باؤلرز نے پاکستان کی پوری ٹیم کو آخری اوورز میں آؤٹ کردیا—فوٹو: رائٹرز

محمد عامر نے جیسن روئے کی وکٹیں اڑا دیں—فوٹو:رائٹرز

عماد وسیم نے شاندار نصف سنچری بنانے کے بعد بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا—فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ کی وزیراعظم تھریسامے بھی سیریز کا دوسرامیچ دیکھنے کے لیے لارڈز میں موجود تھیں—فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن 68 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوئے—فوٹو: رائٹرز

جوروٹ نے 89 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہوئے—فوٹو:رائٹرز

انگلینڈ نے 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی—فوٹو: رائٹرز