2016 پاکستانی سینما میں عتیقہ اوڈھو کی واپسی کا سال ہے کیونکہ وہ اس وقت مہرین جبار کی فلم دوبارہ پھر سے، میں کام کررہی ہیں، تاہم انہوں نے ایک نئے پراجیکٹ کو بھی سائن کرلیا ہے۔

مہرین جبار کی یہ فلم کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کے گرد گھومتی ہے جس کے لیے عتیقہ اوڈھو ٹورنٹو میں شوٹنگ کا حصہ بنی ہیں۔

انہوں نے اس حوالے سے بتایا " یہ ایک کامیڈی فلم ہے جسے انڈین رائٹر نے تحریر کیا ہے، اس کی کاسٹ مکمل طور پر پاکستانی ہے جن میں سے چند بڑے نام پہلی بار کسی فلم کا حصہ بنے ہیں"۔

عتیقہ اوڈھو نے مزید بتایا " اپنے کردار کے لیے میں نے اپنا انداز بدلا ہے، میں ایک دلچسپ کردار ادا کررہی ہوں، جو ایک ماڈرن اور خودمختار تنہا ماں کا کردار ہے جو اکیلے اپنے بچوں کی پرورش کرتی ہے"۔

فلم میں عتیقہ اوڈھو کے کردار کا انداز
فلم میں عتیقہ اوڈھو کے کردار کا انداز

اس فلم کی ہدایات سونیا احمد نے دی ہیں جو پہلی بار کسی فلم کو ڈائریکٹ کررہی ہیں، تاہم اس سے پہلے وہ ایک دستاویزی فلم ' I Shall Dance ' کو بنا چکی ہیں۔

نہ صرف کردار ہی عتیقہ اوڈھو کی دلچسپی کا باعث بنا بلکہ وہ نئے فلم ڈائریکٹر کو سپورٹ کرنے کے لیے بھی اس پراجیکٹ کا حصہ بنیں۔

ان کا مزید کہنا تھا " ہمیں اپنے سینما کے لیے نئی صلاحیت کی ضرورت ہے، اسی لیے میں نے یہ فلم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ نئی ٹیم کو اپنی صنعت میں متعارف کرانے میں مدد کرسکوں"۔

تبصرے (0) بند ہیں