اب چشمہ بن جائے گا فٹنس ٹریکر

29 اگست 2016
— فوٹو بشکریہ وی ایس پی گلوبل
— فوٹو بشکریہ وی ایس پی گلوبل

اگر اسمارٹ گلاسز کی بات کی جائے تو اس میدان میں سب سے بڑی کوشش گوگل نے کی تھی مگر لوگوں کو وہ ڈیوائس کچھ زیادہ پسند نہیں آئی تھی۔

اب ایک نیا منصوبہ سامنے آیا ہے جس میں اسمارٹ گلاسز کو فٹنس ٹریکر کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔

وی ایس پی گلوبل نامی کمپنی سدرن کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ایسے گلاسز کی تیاری میں مصروف ہے جو ایپل واچ اور فٹ بٹ جیسی ڈیوائسز کے ساتھ منسلک کیے جاسکیں گے۔

یہ کمپنی اس سے پہلے گوگل کے ساتھ مل کر گوگل گلاس کے لیے سستے فریمز کی فراہمی پر بھی کام کرچکی ہے۔

مگر اس بار وی ایس پی کی کوشش ہے کہ وہ آگے نکل کر اس طرح کی ڈیوائسز کو لوگوں میں مقبول بناسکے۔

اس کے لیے جو گلاس ابھی تیار کیا گیا ہے وہ ایک اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے صارف کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس بار گلاسز کے لیے فریم میں خوبصورتی کا خیال رکھا گیا ہے اور اس کا ڈیزائن بھی پہلے سے بہتر ہے۔

ابھی یہ گلاسز عام لوگوں کو فروخت کے لیے پیش کرنے کا کوئی ارادہ نہیں مگر اس پر ہونے والی تحقیق کو 2017 میں شائع کیا جائے گا، جس کے بعد اس ڈیوائس کو مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں