واٹس ایپ کے صارفین اپنا ڈیٹا فیس بک سے شیئر ہونے سے کسی صورت نہیں روک سکتے، بس کچھ حد تک ہی بچت ہوسکتی ہے۔

یہ بات ایک نئی رپورٹ میں سامنے آئی۔

واٹس ایپ نے گزشتہ دنوں اپنے صارفین کا ڈیٹا فیس بک سے شیئر کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا آغاز کچھ دنوں میں ہورہا ہے۔

اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اپنی شرائط میں تبدیلی کرکے صارفین کا ڈیٹا اپنی سرپرست کمپنی فیس بک فراہم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس پر لوگوں کی جانب سے کافی سخت ردعمل بھی سامنے آیا۔

کیونکہ فیس بک نے جب واٹس ایپ کو خریدا تھا تو اس موقع پر دونوں کمپنیوں نے وعدہ کیا تھا کہ اس میسجنگ ایپ کے صارفین کے ڈیٹا سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے دور رکھا جائے گا۔

تاہم اس ردعمل میں کمی اس وقت آئی جب واٹس ایپ نے کہا کہ وہ ایسا آپشن دے رہی ہے جو صارفین کو ڈیٹا شیئر ہونے سے روکنے میں مدد دے گا۔

ایسا دو طریقوں سے ممکن ہے، جو آپ نیچے دیئے گئے لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا فیس بک سے شیئر کرنے کا اعلان

مگر اب یہ بات سامنے آئی کہ اس آپشن سے مکمل ڈیٹا شیئر ہونے سے نہیں روکا جاسکتا اور کافی حد تک اہم ترین معلومات فیس بک کے پاس جائے گی اور صارفین اسے روکنے کے لیے کچھ نہیں کرسکتے یا مکمل طور پر بے بس ہیں۔

صارفین واٹس ایپ کو ایسی معلومات فیس بک کو بھیجنے سے روک سکتے ہیں جو ' ایڈ اینڈ پراڈکٹ ایکسپرینس' کے لیے ہو، یعنی فیس بک اس ڈیٹا کو اشتہارات پر لوگوں کی رائے جاننے کے لیے استعمال نہیں کرسکتا۔

مگر دیگر ڈیٹا کو شیئر ہونے سے نہیں روکا جاسکتا اور واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس معلومات کو 'دیگر مقاصد' کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

عام طور پر اس کا مطلب اسپام کی روک تھام اور دونوں پلیٹ فارمز کی سیکیورٹی بہتر بنانا ہے مگر یہ دیگر صارفین تک آپ کی معلومات پہنچانا بھی وہسکتا ہے۔

اسی طرح آپ ان شرائط کے دیگر متنازع حصوں کو بھی بدل نہیں سکتے یعنی واٹس ایپ کو صارفین کے سامنے اشتہارات دکھانے سے۔

کمپنی کا وعدہ تو ہے کہ یہ اشتہارات تنگ کرنے والے نہیں ہوں گے مگر یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس طرح کے ہوں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Anwer Ali Aug 29, 2016 09:39pm
Better & Secure options like "Telegram" and "Signal" messengers are available. No need to use Whatsapp