ہندوستان کا 52 روز بعد جموں و کشمیر سے کرفیو اٹھانے کا اعلان

اپ ڈیٹ 29 اگست 2016

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتظامیہ نے 52 روز تک جاری رہنے والے کرفیو کو اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔

وادئ میں کرفیو اٹھائے جانے کے بعد بھی کشمیری سڑکیں سنسان رہیں جبکہ مظاہرین اور ہندوستانی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی رپورٹ ہوئیں۔

ہندوستانی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ، پتھراؤ اور آنسو گیس کا استعمال کیا، جس سے مزید کئی کشمیری نوجوان زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ 8 جولائی کو ہندوستانی فورسز نے نوجوان کشمیری حریت پسند برہان وانی کو ایک مبینہ جھڑپ میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، اس واقعے پر کشمیریوں نے وادئ بھر میں احتجاج کیا۔

ہندوستانی فورسز نے مظاہروں کو طاقت سے روکنے کی کوشش کی جس میں 80 سے زائد کشمیری ہلاک اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔

ادھر پاکستان نے ہندوستان کو مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل کیلئے مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی پیش کش کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور کی جانے والی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے۔

تاہم ہندوستان نے پاکستانی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اس کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔

ہندوستانی فورسز کا اہلکار نہتے کشمیری مظاہرین پر پتھراؤ کررہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

ہندوستانی سیکیورٹی اہلکار نے کشمیری مظاہرین کو نشانہ بنانے کیلئے غلیل تھام رکھی ہے — فوٹو: اے ایف پی

کشمیر میں 52 روز کے بعد کرفیو اٹھا دیا گیا تاہم ہندوستان کے سیکیورٹی فورسز سڑکوں پر موجود ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ایک کشمیری حریت پسند نوجوان ہاتھ میں لاٹھی اور پتھر تھامے مسلح ہندوستانی فورسز کی شیلنگ کے سامنے اپنے عزم کا اظہار کررہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

جموں و کشمیر میں 52 روز تک جاری رہنے والے کرفیو میں 80 سے زائد کشمیری ہلاک اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہوئے — فوٹو: اے ایف پی

ہندوستانی فورسز کا اہلکار چھرے فائر کرنے والی رائفل تھامے کھڑا ہے، جس کے استعمال سے حالیہ دنوں میں 100 سے زائد کشمیری ہمیشہ کیلئے معذوری کا شکار ہوگئے —فوٹو: اے ایف پی

وادئ کشمیر سے کرفیو اٹھائے جانے کے اعلان پر ہندوستانی فورسز سری نگر کی سنسان سڑکوں پر گشت کررہی ہیں— فوٹو: اے ایف پی

نہتے کشمیری نوجوان ہندوستانی فورسز کی شیلنگ کا جواب پتھراؤ سے دے رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتظامیہ نے 52 ویں روز کرفیو اٹھانے کا اعلان کیا تاہم گھروں سے نکلنے والے کشمیریوں پر تاحال ہندوستانی فورسز کی جانب سے شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے — فوٹو: اے ایف پی

مسلح ہندوستانی فورسز کے خلاف مظاہرے میں شریک ایک کشمیری نوجوان ان پر پتھراؤ کررہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

ہندوستانی فورسز کے اہلکار سری نگر میں مظاہرین کی جانب سے سڑکوں پر لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سری نگر میں سیکیورٹی فورسز گشت کررہی ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ہندوستانی فورسز کے اہلکار کشمیری مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر شیلنگ کے ساتھ ساتھ پتھراؤ بھی کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

52 روز کے بعد جموں و کشمیر سے کرفیو ہٹانے کا اعلان کردیا گیا تاہم وادئ کے نوجوان اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے احتجاج میں شریک ہیں — فوٹو: اے ایف پی

کشمیری مظاہرین نے احتجاج کے دوران سڑکوں پر روکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں — فوٹو: اے ایف پی

ہندوستانی فورسز کے مظالم کے خلاف احتجاج میں شامل ایک کشمیری نوجوان نے ہاتھ میں پتھر اٹھا رکھے ہیں — فوٹو: اے ایف پی