آئی فون سیون 7 ستمبر کو متعارف ہوگا

29 اگست 2016
— فوٹو بشکریہ ایپل
— فوٹو بشکریہ ایپل

اگر تو آپ نئے آئی فون 7 کے منتظر ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ ایپل کی نئی ڈیوائس 7 ستمبر کو متعارف کرائی جائے گی۔

ایپل کی جانب سے 7 ستمبر کو ایک خصوصی ایونٹ کے دعوت نامے ارسال کیے جارہے ہیں جس میں آئی فون کے نئے ماڈل اور ممکنہ طور پر ایپل واچ کا نیا ورژن متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

سان فرانسسکو میں ہونے والی تقریب کے دوران آئی فون 7 پیش کیا جائے گا جو کہ مختلف لیکس اور رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال کے سکس ایس کی نقل ہی ہوگا تاہم پہلے سے بڑا کیمرہ، انٹینا لائن ری ڈیزئن اور ہیڈ فون جیک جیسے اضافے اس کا حصہ ہوں گے۔

اس وقت آئی فون کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے بلکہ نو برسوں میں پہلی بار اس کی فروخت کم ہوئی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ ایپل آئندہ سال یعنی آئی فون کے دس سال مکمل ہونے پر ری ڈیزائن فون پیش کرے گی اور یہی وجہ ہے کہ آئی فون سیون گزشتہ سال جیسا ہی ہوگا۔

تاہم ایپل کے دعوت نامے سے آئی فون سیون میں ایک نئے اضافے کا اشارہ ضرور ملتا ہے۔

اگر آپ اوپر دعوت نامے کی تصویر دیکھیں تو یہ پہلے سے بہتر کیمرہ کی جانب اشارہ کررہی ہے۔

اس میں دھندلے پن کا جو عنصر شامل ہے وہ bokeh نامی فوٹوگرافی اسٹائل کا ہے جو اسمارٹ فون میں دو کیمروں کی بدولت پیدا کیا جاتا ہے۔

اور یہ لیکس پہلے ہی سامنے آچکی ہیں کہ آئی فون سیون پلس میں اب کی بار ڈوئل لینس کیمرہ پیش کیا جارہا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں