شاہد کپور،ملائیکہ اروڑا کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؟

اپ ڈیٹ 30 اگست 2016
نیو جرسی میں چیریٹی ایونٹ کے اختتام پر بولی وڈ اسٹارز کو ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا موقع بھی ملے گا—۔
نیو جرسی میں چیریٹی ایونٹ کے اختتام پر بولی وڈ اسٹارز کو ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا موقع بھی ملے گا—۔

شاہد کپور اور ملائیکہ اروڑا سمیت بولی وڈ سلیبرٹیز جلد ہی امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے جارہی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ماہ 4 ستمبر کو امریکی شہر نیو جرسی میں ہونے والی ایک ریلی کے دوران بولی وڈ سلیبرٹیز سے ملاقات کریں گے۔

'دہشت گردی کے خلاف متحد انسانیت' (Humanity United Against Terror) نامی مذکورہ ریلی ایک چیریٹی ایونٹ ہے، جس کا انعقاد امریکی ہندوؤں کے لیے کیا جائے گا۔

اس ایونٹ کے موقع پر بولی وڈ اداکار شاہد کپور، ملائیکہ اروڑا، امیشا پاٹیل، گلوکار کانیکا کپور، کوریو گرافر اور ڈائریکٹر پربھو دھیو اور روحانی رہنما سری سری راوی شنکر پرفارم کریں گے۔

جبکہ تقریب کے اختتام پر ان اسٹارز کو ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا موقع بھی ملے گا۔

اس ایونٹ کی مدد سے حاصل ہونے والی رقم کو دہشت گردی کے شکار افراد، خصوصاً کشمیری پنڈتوں اور بنگلہ دیش سے آنے والے ہندو پناہ گزینوں کی مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:’ٹرمپ امریکا کیلئے باعثِ شرمندگی‘

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسلام کے حوالے سے کئی متنازع بیانات دیتے رہے ہیں، جبکہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

اس حوالے سے ہولی وڈ اداکار وِل سمتھ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ جو ڈونلڈ ٹرمپ بولتے ہیں اسے برداشت کرنا مشکل ہے اور وہ امریکا کے لیے کسی شرمندگی سے کم نہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں