انڈیا میں 501 روپے کا اسمارٹ فون متعارف

30 اگست 2016
— فوٹو بشکریہ چیمپ ون
— فوٹو بشکریہ چیمپ ون

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے، فنگر پرنٹ اسکینر، 2 جی بی ریم، 8 میگا پکسل رئیر کیمرہ اور 1.3 گیگا ہرٹز پروسیسر والا اسمارٹ فون کتنے کا مل جائے گا؟

اگر تو آپ کا جواب ہے کہ 8 سے 10 ہزار روپے تو وہ غلط نہیں ہوگا مگر ان فیچرز کے ساتھ کیا آپ صرف لگ بھگ 8 سو روپے کا فون لینا پسند کریں گے؟

اگر ہاں تو انڈیا میں ایک بار پھر ایک سستا ترین اسمارٹ فون چیمپ ون سی ون پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت صرف 501 انڈین روپے یا 782 پاکستانی روپے ہے۔

جیسے اس کے فیچرز اوپر درج کیے جاچکے ہیں اور یہ اینڈرائیڈ سسٹم سے چلتا ہے مگر اسے اتنی کم قیمت پر صرف چند دن کے لیے فروخت کیا جائے گا۔

فوٹو بشکریہ چیمپ ون
فوٹو بشکریہ چیمپ ون

جیسا کہ اس کمپنی چیمپ ون کی ویب سائٹ کے مطابق یہ فون 2 ستمبر کو سیل پر صارفین کو 501 روپے (انڈین) میں فروخت کیا جائے گا جس کے بعد اس کی قیمت 7999 روپے ہوجائے گی۔

اس سیل کا حصہ بنے کے لیے آپ کو سب سے پہلے کمپنی کی ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کرانی ہوگی۔

یہ پہلی بار نہیں کہ اس طرح کا سستا ترین اسمارٹ فون انڈیا میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

انڈین کمپنی رنگنگ بیلز نے رواں سال فروری میں فریڈم 251 نامی اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جس کی قیمت 251 انڈین روپے یا چار سو پاکستانی روپے تھی، جس کے بعد 73.5 ملین افراد نے کمپنی کی ویب سائٹ پر ڈیوائس کی بکنگ کرالی تھی۔

تاہم موبائل فون نہ ملنے پر کمپنی کے خلاف فراڈ اور مالی بے ضابطگیوں کے مقدمات درج ہوگئے تھے جس کے بعد جون میں اس کی ڈیلیوری شروع ہوئی۔

مگر اب تک صرف 70 ہزار افراد کو ہی فون مل سکا ہے۔

اسی طرح اپریل میں ڈاکوسس ایکس ون نامی ایک اسمارٹ فون کو فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان ہوا جس کی قیمت 888 انڈین روپے (1394 پاکستانی روپے) رکھی گئی۔

اس کمپنی نے بھی چند ہفتوں میں فون کی ڈیلیوری شروع کرنے کا وعدہ کیا مگر چار ماہ گزرنے کے بعد بھی فون اب تک سامنے نہیں آسکے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Farhan Ali Aug 31, 2016 03:30pm
yes