ٹرینٹ برج میں ون ڈے کرکٹ کا تاریخی دن

اپ ڈیٹ 31 اگست 2016

نوٹنگھم: انگلینڈ نے الیکس ہیلز، جوز بٹلر، جوروٹ اور کپتان آئن مورگن کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پاکستان کے خلاف ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ 444 رنز ترتیب دیا۔

ٹرینٹ برج میں انگلینڈ کی جانب سے الیکس ہیلز اور جیسن روئے نے پراعتماد آغاز کیا لیکن 33 کے اسکور پر روئے کو حسن علی نے آؤٹ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی ضرور دلادی جو ناکافی ثابت ہوئی۔

ہیلز نے جوروٹ کے ساتھ مل کر انگلینڈ کی جانب دوسری وکٹ میں 248 رنز کی دوسری بڑی شراکت قائم کی۔

انگلینڈ نے ٹرینٹ برج میں کئی ریکارڈ اپنے نام کئے، سری لنکا کی جانب سے 2006 میں نیدرلینڈز کے خلاف 343 رنز کا ریکارڈ کو انگلینڈ نے روند ڈالا، ہیلز نے انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں 171 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے سب سے زیادہ 110 رنز دے کر نئی تاریخ رقم کی جبکہ فیلڈرز نے بھی ناقص کارکردگی دکھائی۔

الیکس ہیلز نے انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے میں 171 رنز کی سب بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ قائم کردیا—فوٹو:رائٹرز

انگلینڈ کی جانب الیکس ہیلز اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا—فوٹو:اے ایف پی

پاکستان کی ٹیم میں عماد وسیم کی جگہ محمد نواز کو شامل کیا گیا—فوٹو:رائٹرز

جوروٹ اور الیکس ہیلز نے دوسری وکٹ میں 248 رنز بنائے—فوٹو: رائٹرز

ہیلز کی گزشتہ سات میچوں میں یہ تیسری سنچری ہے—فوٹو: اے ایف پی

محمد نواز نے 85 رنز بنانے والے جوروٹ کو آؤٹ کیا—فوٹو:اےایف پی

مورگن اور بٹلر نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ریکارڈ ہدف ممکن بنایا—فوٹو:رائٹرز

وہاب ریاض نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ 110 رنز دینے والے باؤلرکا ریکارڈ بنالیا—فوٹو: رائٹرز

ٹرینٹ برج میں کرکٹ کے مداحوں نے پوسٹرز کے ذریعےکشمیرمیں ہندوستانی مظالم پر دنیا کی توجہ مبذول کرادی—فوٹو: رائٹرز

شرجیل خان  پاکستان کی جانب سے شروع میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو: رائٹرز

کرس ووکس نے پاکستان کے ابتدائی تینوں بلے بازوں کو آؤٹ کیا—فوٹو: رائٹرز

پاکستانی شائقین ٹیم کی بدحواسی کے باوجود داد دیتے رہے—فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ نے بیٹنگ کے بعد باؤلنگ میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا—فوٹو: اے ایف پی