عالمی چمپیئن کے خلاف پاکستان کی 9 وکٹوں سے فتح

24 ستمبر 2016

دبئی: پاکستان نے عالمی چمپیئن ویسٹ انڈیز کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز کو آؤٹ کیا اور اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے 5 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈوون براوو نے دباؤ میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی اور ٹیم کو 115 رنز کا اسکور ترتیب دینے میں بنیادی کردار ادا کیا لیکن یہ ہدف جیت کے لیے ناکافی ثابت ہوا۔

بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی اور انگلینڈ کے خلاف ناکامی کے بعد ہونے والی تنقید کا مثبت جواب دیا۔

عماد وسیم کو 5 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

عماد وسیم نے پہلے ہی اوور میں پاکستان کو کامیابی دلائی تھی جس کے بعد آندرے فیلچر کی وکٹیں اڑادیں—فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز ٹیم ابتدا سے ہی عماد وسیم کے دباؤکا شکار رہی—فوٹو: اے ایف پی

خالد لطیف 34 اور بابراعظم 55 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے—فوٹو: اے ایف پی

بریتھویٹ کو چوکارسید کرکے بابراعظم نے پاکستان کو جیتوادیا—فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی کھلاڑی عماد وسیم کی نپی تلی باؤلنگ پر انھیں داد دیتے رہے—فوٹو: اے ایف پی

وہاب ریاض ویسٹ انڈیز کے خلاف کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے—فوٹو: اے ایف پی

عماد وسیم نے ویسٹ انڈیز کے خطرناک بلے باز پولارڈ کو 9 رنز پر آؤٹ کیا—فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے ویسٹ انڈیز کی 7 وکٹیں 47 رنز پر گرادی تھیں—فوٹو: اے ایف پی

شرجیل خان اور خالد لطیف نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 25 رنز بنائے—فوٹو: اے ایف پی

سیموئیل بدری نے شرجیل خان کو 22 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کرکے ویسٹ انڈیز کو پہلی وکٹ دلائی—فوٹو: اے ایف پی

شرجیل خان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو: اے ایف پی