’امجد صابری کا کلام ایک طرف، باقی پورا سیزن ایک طرف‘

اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2016
امجد صابری کوک اسٹوڈیو میں پرفارم کرتے ہوئے — اسکرین شاٹ
امجد صابری کوک اسٹوڈیو میں پرفارم کرتے ہوئے — اسکرین شاٹ

معروف قوال امجد صابری کی زندگی کی آخری پرفارمنس کے ساتھ مشہور میوزک شو کوک اسٹوڈیو کے 9ویں سیزن کا اختتام ہوچکا ہے۔

قوال امجد صابری کے انتقال کے 3 ماہ بعد ان کی کوک اسٹوڈیو کی پرفارمنس ریلیز کی گئی جس کا مداحوں کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔

مزید پڑھیں: امجد صابری کے ساتھ کوک اسٹوڈیو 9 کا اختتام

واضح رہے کہ امجد صابری کو 22 جون 2016 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں دو موٹر سائیکل سوار افراد نے اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا تھا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 9 کی آخری قسط میں امجد صابری اور راحت فتح علی خان نے ایک ساتھ مشہور کلام ’آج رنگ ہے‘ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی عوام نے بے انتہا سراہتے ہوئے جذباتی ردعمل کا مظاہرہ کیا۔

کئی افراد نے اسے اب تک کی بہترین پرفارمنس کہا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’راحت فتح علی خان اور امجد صابری کا گایا ہوا کلام رنگ اب تک کی سب سے بہترین پرفارمنس‘۔

ان کے مطابق ’امجد صابری کا کلام رنگ ایک طرف اور کوک اسٹوڈیو کا باقی پورا سیزن ایک طرف، یہ بہترین پرفارمنس تھی‘۔

کچھ لوگوں اس کلام کو سن کر جذباتی ہوگئے

انہوں نے کہا ’کوک اسٹوڈیو کی اس قسط نے مجھے رُلا دیا، امجد صابری آپ کو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے‘۔

ایک صارف کے مطابق ’میں نے امجد صابری کا کلام سنا اور اس نے مجھے رُلا دیا، سر آپ کی آواز ہمیشہ زندہ رہے گی‘۔

ان کے مطابق ’امجد صابری کی کوک اسٹوڈیو میں آخری پرفارمنس میری آنکھوں میں آنسو لے آئی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے امجد صابری کو رنگ گاتے ہوئے سنا تو میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے‘۔

کئی صارفین نے امجد صابری کے قتل کی شدید مذمت کی

انہوں نے کہا ’ہم نے کس طرح کے ٹیلنٹ کو کھو دیا، امجد صابری دعا ہے آپ کے قاتلوں کو سزا ملے‘۔

ایل صارف کا اس کلام کو سنتے ہوئے کہنا تھا ’میوزک اس سے زیادہ خوبصورت نہیں ہوسکتا‘۔

بہت سے لوگوں نے امجد صابری اور راحت فتح علی خان کی ایک ساتھ گائیگی کو سراہا

انہوں نے کہا ’راحت فتح علی خان اور امجد صابری کی بہترین پرفارمنس، اللہ ان کی روح کو سکون بخشے‘۔

ان کا کہنا تھا ’یہ کوک اسٹوڈیو سیزن 9 کی بہترین قسط تھی، امجد صابری کی آواز بے حد خوبصورت تھی‘۔

ایک صارف کے مطابق ’امجد صابری کی آخری پرفارمنس نے میرا دل توڑ دیا، اللہ انہیں جنت میں جگہ دے‘۔

ان کے مطابق ’یہ کوک اسٹوڈیو کا اب تک کا سب سے بہترین گرانڈ فنالے تھا، اس سے بہتر کچھ نہیں ہوسکتا‘۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Sonia usman Sep 24, 2016 08:36pm
Superb is Islam as behtar koi kalam nahi .Allah pak Amjad sabari ko janatul ferdoos mai ala mukam era farmaaiyn Ameen