ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان سرخرو

اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2016

دبئی: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 16 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

قبل ازیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

کپتان سرفراز احمد 46 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ خالف لطیف نے بھی 40 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

161 کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 وکٹ کے نقصان پر 144 رنز ہی بنا سکی۔

سہیل تنویر اور حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عماد وسیم، وہاب ریاض اور محمد نواز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستانی کھلاڑی مخالف ٹیم کی وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم شاٹ کھیلتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی

شرجیل خان صرف 2 رنز بنا کر سیمیول بدری کی گیند پر بولڈ ہوئے — فوٹو: اے ایف پی

کارلوس بریتھویٹ کا بولنگ کے دوران ایکشن — فوٹو: اے ایف پی

سرفراز احمد کا بہترین سوئپ شاٹ — فوٹو: اے ایف پی

خالد لطیف 36 گیندوں میں 40 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے — فوٹو: اے ایف پی
خالد لطیف 36 گیندوں میں 40 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے — فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی کھلاڑی مخالف ٹیم کی وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی کھلاڑی مخالف ٹیم کی وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی کھلاڑی مخالف ٹیم کی وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی کھلاڑی مخالف ٹیم کی وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
سنیل نرائن نے آخری اوورز میں مزاحمت کرنے کی کوشش کی — فوٹو: اے ایف پی