ننھاشہزادہ پیاری بہن کے ساتھ کینیڈاکے دورے پر

25 ستمبر 2016

3 سالہ برطانوی شہزادہ جارج 22 جولائی 2013 کو پیدا ہوئے جبکہ ان کی اکلوتی بہن شہزادہ شارلیٹ 2 مئی 2015 کو لندن کے سینٹ میری ہسپتال میں پیدا ہوئیں جو برطانیہ کے شہزادہ چارلس اور آنجہانی شہزادی ڈیانا کے پوتے ہیں اور بڑے بیٹے شہزادہ ولیم کی اولاد ہیں۔

شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیتھرین ایلزبیتھ (کیٹ میڈلٹن) اپنے ننھے شہزادے جارج اور شہزادی شارلیٹ کے ساتھ کینیڈا کے دورے پر پہنچے تو ائرپورٹ پر وزیراعظم جسٹن ٹروڈ اور وکٹوریا کے گورنرجنرل ڈیوڈ جانسٹن نے ان کا استقبال کیا۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ائرپورٹ پر ہی گھٹنوں کے بل ننھے شہزادے جارج سے باتوں میں مشغول ہوگئے جبکہ شہزادی شارلیٹ بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

برطانوی شہزادے اور شہزادی کی ایک جھلک کے لیے وکٹوریا کے عوام کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنے بچوں کے ساتھ کینیڈا پہنچ گئے—فوٹو: اے پی

ننھی شہزادی شارلیٹ برٹش کولمبیا اپنے والدہ کیٹ مڈلٹن کے ساتھ وکٹوریا پہنچ گئیں—فوٹو: اے پی

شہزادی ولیم اور کیٹ مڈلٹن اپنی بچوں کے ساتھ دورے میں کینیڈا کے عوام سے بھی ملے—فوٹو: اے پی

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈ نے شہزادہ ولیم اور بچوں کا ائرپورٹ پر استقبال کیا—فوٹو: اے پی

شہزادہ جارج اپنے والدین کے ساتھ کینیڈا کی سرزمین پر پہنچ گئے—فوٹو: اے پی

شہزادہ جارج کینیڈا میں لوگوں کی توجہ کا مرکز تھے—فوٹو: اے پی

برٹش کولمبیا کے گورنر جنرل ڈیوڈ جانسٹن اور ان کی اہلیہ ائرپورٹ پر شہزادہ ولیم کا استقبال کررہے ہیں جبکہ شہزادی کیٹ مڈلٹن ننھے جارج سے محو گفتگو ہیں—فوٹو: اے پی

3 سالہ شہزادہ جارج اپنے والدین کے ساتھ کینیڈا پہنچنے پر خوش نظر آرہے ہیں—فوٹو: اے پی

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈ نے شہزادہ جارج کا پیارا بھرا استقبال کیا—فوٹو: اے پی