گلوکارہ مومنہ مستحسن کو کوک اسٹوڈیو سیزن 9 کے ذریعے شہرت ملی ہے اور سننے میں آرہا ہے کہ ان کی منگنی ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر کے مطابق مومنہ مستحسین نے ایک سادہ تقریب میں علی نقوی نامی شخص سے منگنی کی ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ کے شروع میں مومنہ نے اپنی منگنی کی 'افواہوں' کی تردید کی تھی مگر اب سامنے آنے والی تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ افواہ اتنی بھی بے بنیاد تھی۔

مومنہ کے کچھ پرستاروں نے تو ان کے اس نئے رشتے پر خوشی کا اظہار کیا ہے مگر متعدد کو یہ کچھ اچھا نہیں لگا۔

کچھ مرد پرستار تو واقعی مایوس ہوئے۔

ایک نے تو اسے یوم سیاہ ہی قرار دے دیا۔

کچھ نے مومنہ کا موازنہ عمران خان سے کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں