اسنیپ چیٹ کے کیمرہ گلاسز کیسے ہوں گے؟

26 ستمبر 2016
— فوٹو بشکریہ اسنیپ چیٹ
— فوٹو بشکریہ اسنیپ چیٹ

فیس بک کے لیے خطرہ بن جانے والی اسنیپ چیٹ اب صرف ایپ نہیں رہی بلکہ اس نے اپنا نیا نام اسنیپ انکارپوریشن رکھتے ہوئے کیمرے سے لیس سن گلاسز اسپیکٹیلز متعارف کرانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

ان اسمارٹ گلاسز کے حوالے سے افواہیں چند روز سے سامنے آرہی تھیں جس کے بعد اسنیپ چیٹ نے باضابطہ طور پر اسے سامنے لانے کا اعلان کیا۔

یہ ویڈیو شیئرنگ ایپ کئی برسوں سے چھپ کر ان گلاسز کی تیاری پر کام کررہی تھی۔

ان گلاسز کے حوالے سے ابھی زیادہ تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں تاہم اب تک جو کچھ سامنے آیا ہے اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے گوگل گلاسز سے زیادہ بہتر ہوں گے۔

ان کی قیمت 129 ڈالرز ہوسکتی ہے جبکہ یہ 3 رنگوں پر مشتمل ہوں گے جو رواں سال کے آخر میں کسی وقت فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

اس چشمے کی مدد سے 10 سیکنڈز کی سرکلر ویڈیو 115 ڈگری اینگل لینس کی مدد سے بنائی جاسکے گی، اس کے شیشے خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں تاکہ انسانی آنکھ چیزوں کو زیادہ قریب سے دیکھ سکے۔

صارف چشمے کے فریم کے سائیڈ میں کِلک کرکے ویڈیو ریکارڈ کرسکے گا، جبکہ ریکارڈ ہونے والی ویڈیو خودکار طور پر اسنیپ چیٹ ایپ کے میموریز سیکشن میں چلی جائے گی جہاں سے آپ اسے شیئر کرسکیں گے۔

صارف تصاویر کو لینڈ اسکیپ یا ورٹیکل میں سے کسی کے درمیان روٹیٹ کرسکیں گے جبکہ اس کی بیٹری ایک دن تک چل سکے گی، جس کے بعد اسے چارج کرنے پڑے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں