انسٹاگرام کا کارآمد فیچر متعارف

25 ستمبر 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں تو اکثر تصاویر کو ایدٹ کرنے کے بعد پوسٹ نہ کرپانے پر آپ کو دوبارہ محنت کرنا پڑتی ہے؟ اگر ہاں تو اب یہ مسئلہ ختم ہونے والا ہے۔

جی ہاں انسٹاگرام نے اپنی ایپ میں ڈرافٹ کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

اس فیچر کی مدد سے آپ اپنی ایڈٹ شدہ تصویر کو پوسٹ کیے بغیر محفوظ کرسکتے ہیں تاکہ اسے اپنی مرضی کے مطابق پوسٹ کرسکیں۔

کسی تصویر کو ڈرافٹ کرنے کے لیے اس میں ایفیکٹس، فلٹرز اور کیپشن یا لوکیشن ایڈ کرنے کے بعد آپ کو اسکرین کے اوپر موجود بیک ایرو پر کلک کرنا ہوگا جس کے بعد آپ کے سامنے نیا سیو ڈرافٹ کا بٹن آجائے گا۔

تاہم یہ آپشن اسی وقت سامنے آئے گا جب آپ فوٹو کو ایڈٹ یا تبدیل، کسی کو ٹیگ یا اس میں کیشن یا لوکیشن کا اضافہ کردیں گے۔

اس ڈرافٹ کو کھولنے کے لیے آپ کو ایپ کے اسکرین پر بنے کیمرہ آئیکون کو کلک کرنا ہوگا جس کے بعد لائبریری پر ٹیپ کریں۔

اس طرح کرنے سے آپ کی ڈافٹ میں موجود پوسٹس سامنے آجائیں گی۔

بظاہر تو یہ چھوٹا سا اضافہ ہے مگر یہ آپشن صارفین کے لیے بہت کارآمد ہے جو اس ایپ پر روزانہ کئی تصاویر پوسٹ کرنے کے عادی ہوں۔

یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں میں ریلیز کردیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں