مارک کریگ ہندوستان کے خلاف سیریز سے باہر

26 ستمبر 2016
مارک کریگ اس سے قبل دورہ افریقہ میں بھی انجری کے سبب چار ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ فوٹو اے ایف پی
مارک کریگ اس سے قبل دورہ افریقہ میں بھی انجری کے سبب چار ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ فوٹو اے ایف پی

ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ میں مشکلات سے دوچار نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور اسپنر مارک کریگ انجری کے سبب پوری سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

کانپور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں مارک کریگ نے دو وکٹیں حاصل کیں اور اعدادوشمار ان کی متاثر کن باؤلنگ کو ظاہر نہیں کرتے لیکن پورے ٹیسٹ میچ کے دوران وہ میزبان بلے بازوں کیلئے سب سے مشکل باؤلر ثابت ہوئے۔

کریگ سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوئے جس سے بحالی کیلئے انہیں چار ہفتے درکار ہیں لہٰذا وہ بقیہ ٹیسٹ میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

نیوزی لینڈ کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ اس سیریز کیلئے کریگ نے کتنی تیاری کی تھی اس لیے ہمیں ان کے بارے میں سن کر مایوسی ہوئی۔

کریگ کے متبال کے طور پر جیتن پٹیل کو طلب کر لیا گیا ہے جو 2016 کے کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں وورکشائر کیلئے 69 وکٹیں لے کر کشترکہ طور پر سیزن کے کامیاب ترین باؤلر رہے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں