آئی فون 7 کی اصل لاگت کیا ہے؟

26 ستمبر 2016
آئی فون سیون — رائٹرز فوٹو
آئی فون سیون — رائٹرز فوٹو

آئی فون 7 کو ایپل کی جانب سے 649 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے مگر ایک تحقیق کے مطابق امریکی کمپنی کو ایک سیٹ کی تیاری پر صرف 225 ڈالرز خرچ کرنا ہوتے ہیں۔

مارکیٹ ریسرچ فرم آئی ایچ ایس مارکیٹ نے آئی فون سیون کی تیاری کے حوالے سے ایک تحقیق جاری کی ہے جس کے مطابق اس ڈیوائس میں استعمال ہونے والے پرزے اور دیگر کی لاگت ایپل کو 220 ڈالرز کی پڑتی ہے جبکہ انہیں اسمبل کرنے پر 5 ڈالرز لگتے ہیں۔

آسان الفاظ میں آئی فون سیون کی قیمت کے مقابلے میں اس کی لاگت انتہائی کم ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی فون سکس ایس کی تیاری پر ایپل کو 187 ڈالرز خرچ کرنا پڑتے تھے اور آئی فون سیون تو دیکھنے میں گزشتہ سال کے ماڈل جیسا ہی ہے تاہم اس میں پہلے کے مقابلے میں مہنگے ٹیکنالوجی آلات استعمال کیے گئے ہیں۔

اسی طرح اس میں کم از کم اسٹوریج کو 16 سے بڑھا کر 32 جی بی کر دیا گیا ہے۔

ریسرچ کے مطابق سام سنگ کے فونز کی لاگت آئی فون کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے تاہم اس کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔

قیمتوں کے اس موازنے میں تحقیق اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات کو شامل نہیں کیا گیا۔

ویسے اگر 649 ڈالرز کو پاکستانی روپوں میں تبدیل کیا جائے تو یہ قیمت 68 ہزار روپوں سے کچھ زیادہ بنتی ہے۔

تاہم ایپل کا یہ فون پاکستان میں آنے کے بعد 80 سے 90 ہزار روپے میں فروخت ہوگا، یعنی پاکستان میں یہ فون 800 ڈالرز سے زیادہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں