پاکستان کا عالمی چیمپیئن کیخلاف وائٹ واش

اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2016

ابوظہبی: پاکستان نے عماد وسیم کی شاندار باؤلنگ کی مدد سے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے آخری میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر 0-3 سے وائٹ واش کردیا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے، مارلن سیموئلز سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز تھے جنھوں نے آؤٹ ہوئے بغیر 42 رنزبنائے۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 3 وکٹیں حاصل کی اور سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 وکٹیں مکمل کیں، ایک وکٹ محمد نواز کو ملی۔

عماد وسیم کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان نے دبئی میں کھیلے گئے سیریز کے ابتدائی دونوں میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی اور آخری میچ میں 8 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے اپنی اولین وائٹ واش کامیابی سمیٹ لی۔

عماد وسیم نے سیریز میں 9 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز کے چارلس کی وکٹیں عماد وسیم نے بکھیر دی تھیں—فوٹو: اے ایف پی

فلیچر 9 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

عماد وسیم نے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: اے ایف پی

مارلن سیموئلز نے آؤٹ ہوئے بغیر 42 رنز بنائے—فوٹو: اے ایف پی

کیرون پولارڈ  16 رنز بناکر سیموئلز کے ساتھ  آخرتک کھڑے رہے—فوٹو: اے ایف پی

محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا لیکن کوئی وکٹ حاصل نہ کرپائے—فوٹو: اے ایف پی

خالد لطیف 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو: اے ایف  پی

شعیب ملک نے ناقابل شکست 43رنز کی اننگز کھیلی—فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دونوں وکٹیں ولیمز نے حاصل کی—فوٹو: اے ایف پی

بابراعظم اور شعیب ملک نے ناقابل شکست 68 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو کامیابی دلادی—فوٹو: اے ایف پی

بابر اعظم 27 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے—فوٹو: اے ایف  پی