سیف، کرینہ نے اپنے بچے کا نام رکھ دیا

28 ستمبر 2016
کرینہ اور سیف 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے — فوٹو/ اے ایف پی
کرینہ اور سیف 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے — فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ کے کامیاب جوڑے کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے گھر پہلے بچے کی پیدائش رواں سال دسمبر میں متوقع ہے تاہم انہوں نے نام ابھی سے سوچ لیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور خان سے ایک انٹرویو کے دوران اس حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’سیف کو سیفینا نام بے حد پسند ہے اور ان کا ارادہ ہے کہ وہ اپنے بچے کا سیفینا رکھیں‘۔

واضح رہے کہ میڈیا میں سیف اور کرینہ کو سیفینا کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: سیف نے کرینہ کے 'ماں' بننے کی تاریخ بتادی

36 سالہ کرینہ اور 46 سالہ سیف 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے، دونوں ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ’اوم کارا‘، ’ٹشن‘، اور ’قربان‘ وغیرہ شامل ہیں۔

اگر بولی وڈ جوڑوں پر نظر ڈالی جائے تو کرینہ سے قبل کئی اور ایسی مثالیں موجود ہیں جنہوں نے اپنے بچے کا نام اپنے نام سے ملتا جلتا رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد اور میرا نے 25 دن بعد بیٹی کا نام رکھ لیا

شاہد کپور اور میرا راجپوت کے ہاں کچھ عرصہ قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی اور ان دونوں نے اپنی بیٹی کا نام میشا رکھا ہے، 'میشا' کا نام میرا راجپوت کے نام کے پہلے حصے 'می' اور شاہد کپور کے نام کے پہلے حصے 'شا' کا امتزاج ہے۔

اداکارہ رانی مکھرجی نے بھی اپنی بیٹی کا نام ادیرا رکھا ہے جو ان کے اور شوہر ادیتیہ چوپڑا کے نام سے بنایا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں