برائڈل ویک کا پہلا دن: پاکستانی ماڈلز کے جلوے

برائڈل ویک کا پہلا دن: پاکستانی ماڈلز کے جلوے

لوریال پیرس برائیڈل فیشن ویک کے پہلے روز خوبصورت اور رنگا رنگ ملبوسات کی بہار چھائی رہی۔

برائیڈل ویک کا پہلا روز ڈیزائنرز کامیار روکنی کے نام رہا۔

فیشن ویک کے پہلے روز ایچ ایس وائے، ثانیہ مسکاتیا، سائرہ شکیرا سمیت کئی نئے ڈیزائنرز نے نئے برائیڈل ملبوسات کی نمائش کی۔

ایچ ایس وائے

پاکستانی ذیزائنر حسن شہریار یاسین طویل عرصے سے فیشن کی دنیا پر راج کررہے ہیں، اس بار کے برائڈل ویک میں انہوں نے کئی بھاری ملبوسات کی نمائش کی۔

ایچ ایس وائے نے روایتی کڑھائی کرتے یوئے تہوار کے رنگوں میں ملبوسات پیش کیے۔ ان کے ملبوسات میں خواتین کے علاوہ مردوں کے ملبوسات بھی شامل تھے۔

ثانیہ مسکاتیا

ملبوسات میں ماڈلز بالکل الگ اور خوبصورت نظر آرہی تھیں، ثانیہ مسکاتیا نے اپنے ملبوسات میں نہایت تیز رنگوں کے ساتھ پھولوں وغیرہ کا بھاری کام پش کیا۔

ثانیہ مسکاتیا کی کلیکشن میں کچھ لباس جہاں الگ سے خوبصورت نظر آرہے تھے وہیں کچھ نے پوری کلیکشن میں کچھ خاص کمال نہیں دکھایا۔

سائرہ شکیرا

سائرہ شکیرا کو فیشن کی دنیا میں قدم رکھے زیادہ وقت نہیں ہوا اور اس برائڈل ویک کے پہلے روز میں ان کے ملبوسات نے خاصا کمال نہیں دکھایا۔

جہاں شائقین عروسی ملبوسات کے لیے گہرے رنگ دیکھنے کے خواہش مند تھے وہیں سائرہ کے ملبوسات کئی بیزار کن رنگوں سے بنائے گئے۔

کامیار روکنی

ہر بار کی طرح اس بار بھی کامیار روکنی کے ملبوسات ریمپ پر چھا گئے۔

ڈیزائنر نے اپنے ملبوسات کیلئے کئی خوشگوار رنگوں کا استعمال کیا ساتھ ساتھ ان کے جوڑوں پر موجود بھاری کام بھی کافی دلکش نظر آیا۔

پاکستان کے مقبول اور نامور ڈیزائنرز کے ساتھ ساتھ اس بار کئی نئے ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا گیا جن میں آمنہ نعیم، سارہ نقویٰ اور مریم امجد شامل ہیں۔