ہندوستان بھی ڈی آر ایس سسٹم کو اپنانے کیلئے تیار

29 ستمبر 2016
ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا ٹریننگ کے دوران ایک انداز۔ فوٹو اے ایف پی
ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا ٹریننگ کے دوران ایک انداز۔ فوٹو اے ایف پی

ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بال ٹریکنگ ٹیکنالوجی سے تاحال مطمئن نہیں لیکن انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ ہندوستانی ٹیم ڈی آر ایس سسٹم کو قبول کرنے کیلئے تیار ہے۔

بااثر ہندوستانی کرکٹ بورڈ ڈی آر ایس کی ہمیشہ سے بھرپور مخالفت کرتا رہا ہے جس سے ایل بی ڈبلیو اور کیچ کے فیصلوں میں واضح بہتری نظر آئی ہے۔

انڈیا اپنی دوطرفہ سیریز کے دوران ڈی آر ایس سسٹم کا استعمال نہیں ہونے دیتا لیکن کوہلی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایک عرصے سے گفتگو جاری ہے اور ہم ممکنہ طور پر مستقبل میں اسے متعارف کرائیں گے۔

تاہم کوہلی نے کہا کہ اس سلسلے میں بال ٹریکنگ اور ہاک آئی جیسی چیزوں پر بحث کی ضرورت ہے لیکن اس بات کی کوئی منطق نہیں کہ ہم اس کے استعمال سے انکار کرتے ہوئے اپنے خلاف فیصلے ہوتے دیکھتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ ہم بھی ڈی آر ایس کا حصہ ہوں گے تو یہ کہہ سکیں گے کہ اس میں کیا خامیاں ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے ہندوستانی کپتان نے کہا کہ ہدنوستانی اپنے اسپن ڈپارٹمنٹ کو مضبوط کرتے ہوئے جاینت یادو کو ڈیبیو کرا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیوی ٹیم میں پانچ بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں اور بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کو آؤٹ کرنے کیلئے جاینت کافی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں