کیا آپ ایسے کسی گھر میں رہ سکتے ہیں؟

کیا آپ ایسے کسی گھر میں رہ سکتے ہیں؟



دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگ دیہات سے شہروں میں منتقل ہورہے ہیں، لیکن ہماری زمین کا حجم ویسا کا ویسا ہی ہے اور اس میں اضافہ نہیں ہورہا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے نتیجے میں شہروں میں بننے والے اپارٹمنٹس چھوٹے سے چھوٹے ہوتے جارہے ہیں اور وہاں رہائشی انتظامات مشکل ہوگئے ہیں۔

کچھ لوگوں کے لیے چھوٹے یا ڈربے نما فلیٹ میں رہنا مشکل ہوسکتا ہے، لیکن بیشتر افراد ایسے ہیں جو غربت یا دیگر وجوہات کی بناء پر وہاں رہنے پر مجبور ہیں۔

ایسے ہی کچھ گھروں کے بارے میں ہم آپ کو یہاں بتا رہے ہیں۔

چین

90 سالہ وانگ چن چن اپنے 60 سالہ بیٹے کے ساتھ شنگھائی میں 107 اسکوائر فٹ کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

چین کے ایک بڑے بلڈر چائنا وانکے صوبہ گوانگزو میں ایک مائیکرو اپارٹمنٹ کی نمائش کررہے ہیں۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

جگہ کی تنگی کے شکار چین میں اب ڈربے نما گھر ہی بڑے سمجھے جانے لگے ہیں۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

تمام چھوٹے اپارٹمنٹس کی طرح کمرے میں سامان موثر انداز سے رکھنے کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

چینی شہر ہیفی میں جو مریض مقامی ہسپتال میں بستر کا خرچہ نہیں اٹھا پاتے وہ 86 اسکوائر فٹ کے کمروں میں رہنے پر مجبور ہوتے ہیں جو ہسپتال کے قریب ایک عمارت میں دستیاب ہوتے ہیں۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

امریکا

کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ایک خاندان نے اپنے گیراج کو ہی گھر بنا لیا ہے، یہ خاندان 2009 میں اپنے گھر سے محروم ہوگیا تھا اور اپنے اثاثے فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا تھا۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

بھارت

بھارتی شہر ممبئی کا علاقہ دھراوی دنیا کے چند بڑی بستیوں میں سے ایک ہے جہاں 10 لاکھ سے زائد افراد مقیم ہیں۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

یہاں سو اسکوائر فٹ رقبے کے گھر کا کرایہ فی اسکوائر فٹ کے لحاظ سے لیا جاتا ہے۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ہانگ کانگ

ہانگ کانگ میں 60 اسکوائر فٹ کے اپارٹمنٹ کا کرایہ عام طور پر 400 سے 500 ڈالرز ہے۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ہانگ کانگ میں کرائے بہت زیادہ ہیں اسی لیے اکثر افراد محض 35 اسکوائر فٹ کے کمروں پر رہنے پر مجبور ہیں۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ہانگ کانگ کے اس 600 اسکوائر فٹ رقبے کے فلیٹ میں چھوٹے چھوٹے 19 کمرے بنے ہیں جن کا سائز 25 فٹ سے بھی کم ہے اور انہیں کفن ہومز کہا جاتا ہے۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ہانگ کانگ میں ہی کیج ہوم بھی موجود ہیں۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ایسے کیج ہومز کئی جگہوں پر ہانگ کانگ میں پھیلے ہوئے ہیں اور ایسے ہی ایک عمارت میں 12 مرد پنجروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ایسے جنگلوں میں کئی افراد برسوں سے مقیم ہیں۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

پولینڈ

پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں واقع کیرٹ ہاﺅس دنیا کا سب سے پتلا گھر تسلیم کیا جاتا ہے جس کی چوڑائی محض 36 انچ ہے۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

یہ گھر اتنا چھوٹا ہے کہ اسے آرٹ انسٹالیشن قرار دیا گیا ہے۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

اس گھر کے دروازے 2012 میں ایک شخص کی رہائش کے لیے کھولے گئے تھے۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

جنوبی کوریا

کونگ کیونگ سون نامی 73 سالہ خاتون محض 21 اسکوائر فٹ کے فلیٹ میں رہتی ہیں جہاں ٹوائلٹ کی سہولت تک موجود نہیں۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

یہ خاتون کورین دارالحکومت سیؤل کے مضافاتی علاقے میں رہتی ہیں۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو