فواد عالم پی سی بی پیٹرنز الیون کے کپتان مقرر

29 ستمبر 2016
فواد عالم کو قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے—فائل فوٹو/اے ایف پی
فواد عالم کو قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے—فائل فوٹو/اے ایف پی

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ کے لیے پی سی بی پیٹرز الیون کا اعلان کردیا جس کے کپتان آل راؤنڈر فواد عالم ہوں گے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف تین روزہ ڈے اینڈ نائٹ میچ کے لیے اعلان کردہ 13 رکنی دستے میں قومی ٹیم سے باہر ہونے والے احمد شہزاد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد ٹیم کا اعلان کردیا۔

پی سی بی پیٹرنز الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ میچ 7 اکتوبر سے 9 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا عالمی چمپیئن کے خلاف کلین سوئپ

پی سی بی پیٹرنز الیون ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

فوادعالم (کپتان)، احمد شہزاد، شان مسعود، افتخار احمد، آصف ذاکر، اکبررحمٰن، عدنان اکمل (وکٹ کیپر)، عمران خان، جنید خان، احمد جمال، محمد نواز، شاہ زیب احمد، محمد عرفان

شاہد انور ٹیم کے منیجر اور ہیڈ کوچ جبکہ راج ہنس اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔

واضح رہے پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 0-3 سے شکست دی ہے جبکہ 3 میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا آغاز 30 اکتوبر سے ہوگا اور دوسرا میچ 2 اکتوبر کو شارجہ جبکہ آخری میچ 5 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل 3 روزہ میچ کھیلا جائے گا جبکہ ٹیسٹ سیریز کا آغاز13 اکتوبر کو ڈے اینڈ نائٹ میچ سے ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں