میرپور خاص: صوبہ سندھ کے ضلع میرپور خاص میں بیت المال کے سوئیٹ ہوم میں آگ لگنے سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق آگ میرپور خاص کے علاقے لیاقت ٹاؤن میں واقع بیت المال کے سوئیٹ ہوم میں لگی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سوئیٹ ہوم میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، جبکہ سوئیٹ ہوم سے دیگر بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ وہاں پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آگ کے باعث جھلسنے سے بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر میرپور خاص کو ٹیلی فون کیا اور واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں