اشتعال انگیزی کے بعد ہندوستان خوف و ہراس کا شکار

30 ستمبر 2016

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول میں سرجیکل اسٹرائیکس کے ’جھوٹے‘ دعوے اور اشتعال انگیزی کے بعد ہندوستان میں خوف و ہراس کی فضا پھیلی ہوئی ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو مزید ہوا دینے کے لیے بھارتی پنجاب کی حکومت نے گزشتہ روز پاکستانی سرحد کے قریب واقع گاؤں خالی کروانا شروع کردیئے تھے۔

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کی ہدایت کے بعد پنجاب کے شہروں فیروزپور، فاضلکا، امرتسر، تارن ترن، گورداس پور اور پٹھان کوٹ کے گاؤں کو خالی ہو رہے ہیں۔

پاکستانی سرحد کے 10 کلو میٹر اطراف میں واقع تمام گاؤں خالی کروائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

سرحدی علاقوں میں اسکولز کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے — فوٹو/ اے ایف پی

پاکستانی سرحد کے 10 کلو میٹر اطراف میں واقع تمام گاؤں خالی ہونا شروع ہوگئے ہیں — فوٹو/ اے ایف پی

مختلف علاقوں میں متاثرہ افراد کے لیے کیمپس لگائے جانے کے انتظامات بھی کیے گئے — فوٹو/ اے ایف پی

اس دوران ریاستی حکومت کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کیا گیا — فوٹو/ اے ایف پی

گاؤں میں رہنے والے افراد کو ایک سے دوسری جگہ ٹرک میں بٹھا کر منتقل کیا گیا — فوٹو/ اے ایف پی

اس دوران کئی افراد کو اپنے گھر خالی کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا — فوٹو/ اے ایف پی

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل نے ’سرجیکل اسٹرائیکس‘ کے ہندوستانی دعوے کے بعد ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی — فوٹو / اے ایف پی

گاؤں کے لوگ اپنے سامان کے ساتھ گھروں کو خالی کرکے دوسری جگہوں پر منتقل ہورہے ہیں — فوٹو/ اے ایف پی

پنجاب کے شہروں فیروزپور، فاضلکا، امرتسر، تارن ترن، گورداسپور اور پٹھان کوٹ کے گاؤں خالی کروائے جارہے ہیں — فوٹو/ اے ایف پی