پاکستانی فلم ’بالو ماہی‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

30 ستمبر 2016
فلم بالو ماہی کی شوٹنگ لاہور اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں کی جارہی ہے — فوٹو/ پبلسٹی
فلم بالو ماہی کی شوٹنگ لاہور اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں کی جارہی ہے — فوٹو/ پبلسٹی

پاکستانی مزاحیہ اداکار عثمان خالد بٹ اور اداکارہ عینی جعفری کی فلم ’بالو ماہی‘ کی ریلیز کا مداح بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

یہ فلم اگلے سال 10 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ھیثم حسین کی ہدایات اور سعدیہ جبار کی پروڈکشن میں بننے والی رومانوی فلم میں گلوکار راحت فتح علی خان اور ماڈل صدف کنول بھی مختصر کرداروں میں نظر آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اس رومانوی فلم کی شوٹنگ لاہور اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: عینی اور عثمان فلم ‘بالو ماہی’ میں کاسٹ

ساحر علی بگہ اس فلم کے 5 گانوں کو کمپوز کررہے ہیں جو فلم ’بچانا‘ کے مصنف سعد اظہر نے تحریر کیے ہیں۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں شامل عینی جعفری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس فلم کی شوٹنگ کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

عثمان خالد بٹ نے بھی سوشل میڈیا پر اس فلم کی ریلیز کا اعلان کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں