پاکستان ایک روزہ کرکٹ میں جیت کی جانب گامزن

اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2016

شارجہ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 3 میچوں کی ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں باآسانی 111 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان بلے باز بابراعظم نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 120 رنز بنائے اور پاکستان کو 284 رنز کا مجموعہ ترتیب میں بنیادی کردار ادا کیا۔

شرجیل خان نے ایک مرتبہ پھر ذمہ داری کا ثبوت دیا اور 54 رنز کی اننگز کے بعد جارحانہ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کے باؤلرز کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کرنے میں ناکام ہوئے جس کے بعد بلے باز بھی ناکامی کا شکار ہوئے اور 175 بنا کر آؤٹ ہوئے، مارلن سیموئلز 46 رنز بنا کر سرفہرست رہے جبکہ سنیل نرائن نے 23 رنز بنا کر مزاحمت کی کوشش کی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نوجوان حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شرجیل خان نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی—فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز کو پہلی وکٹ کے بعد طویل انتظارکرنا پڑا—فوٹو: اے ایف پی

شعیب ملک ایک دفعہ پھر ناکام ہوئے اور 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو:اے ایف پی

ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں کارلوس بریتھویٹ نے حاصل کیں—فوٹو: اے ایف پی

شرجیل خان کی 54 رنز کی اننگز میں 6 چوکے اور 3 چھکے رسید کئے—فوٹو: اے ایف پی

سرفرازاحمد نے بابراعظم کے ساتھ اننگز کی سب سے بڑی شراکت قائم کی اور 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز کے باؤلرز نے پاکستان کے آخری بلے بازوں کو جارحانہ بلے بازی کی مہلت نہیں دی—فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا—فوٹو: اے ایف پی

وہاب ریاض صفر پر رن آؤٹ ہوئے—فوٹو: اے ایف  پی

پاکستان نے پہلی وکٹ 27 کے اسکور پر حاصل کرلی—فوٹو: اے ایف پی

مارلن سیموئلز نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے—فوٹو: اے ایف پی

محمدنواز نے چار وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا—فوٹو: اے ایف پی

عماد وسیم ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

محمدنواز نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیارہ 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی کے حصے میں 3 وکٹیں آئیں—فوٹو: اے ایف پی