’سُنا ہے کوئی جنگ کی دعائیں کرتا ہے‘

01 اکتوبر 2016
سونونگم نے پاک-بھارت میں کشیدگی کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جنگ کے خلاف آواز اٹھائی — فوٹو/ اے ایف پی
سونونگم نے پاک-بھارت میں کشیدگی کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جنگ کے خلاف آواز اٹھائی — فوٹو/ اے ایف پی

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھی اختلافات بڑھتے جارہے ہیں۔

انڈین فلم ایسوسی ایشن کی جانب سے جانب سے لگائی گئی پاکستانی اداکاروں پر بھارت میں کام کرنے کی پابندی کے بعد گلوکاروں نے بھی اپنی آوازیں اٹھانا شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں: ہندوستان کی حمایت پر عدنان سمیع مشکل میں

جہاں بھارتی گلوکار عدنان سمیع ہندوستانی فوج کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پیغامات دے رہے ہیں وہیں گلوکار سونو نگم حالیہ واقعات کے مخالف نظر آئے۔

عدنان سمیع کو ہندوستان میں طویل عرصہ قیام کے بعد رواں سال کے آغاز میں بھارتی شہریت دی گئی تھی۔

دوسری جانب گلوکار سونو نگم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک شعر ٹویئٹ کیا جس میں وہ جنگ ہونے کے خلاف نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اور شفقت کے ہندوستان میں کنسرٹ منسوخ

انہوں نے لکھا ’دل نے دماغ کو دھر دبوچا ہے شاید، سُنا ہے کوئی جنگ کی دعائیں کرتا ہے‘

واضح رہے کہ سونو نگم پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ گڑگاؤں میں 15 اکتوبر کو منعقد ہونے والے کنسرٹ میں پرفارم کرنے والے تھے تاہم ہندوستان کی قوم پرست جماعتوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد اس ایونٹ کو منسوخ کردیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں