پیرس موٹر شو کی چند بہترین گاڑیاں

01 اکتوبر 2016

فرانس کے شہر پیرس میں گزشتہ روز ایک موٹر شو کا آغاز ہوا اور وہاں پیش کی جانے والی گاڑیوں نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

اس ایونٹ کے دوران دنیا کی بڑی کمپنیوں نے اپنی نئی اور کانسیپٹ گاڑیوں کو متعارف کرایا۔

اس موٹر شو کے دروازے عوام کے لیے یکم اکتوبر سے 16 اکتوبر تک کھلیں رہیں گے جن میں سے چند ایک بہترین گاڑیوں کو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

جاپانی کمپنی ہنڈا نے اپنے اگلے سال کی سوک کے ماڈل کا نمونہ اس موٹر شو میں پیش کیا، اگلی نسل کی اس سوک کا ڈیزائن واقعی پہلے سے بالکل ہٹ کر ہے— رائٹرز فوٹو

فرانسیسی کمپنی سیٹروین نے اپنی نئی ہائیبرڈ کانسیپٹ گاڑی سی ایکسپیرنس متعارف کرائی— رائٹرز فوٹو

فرانس ہی کی ایک اور کمپنی رینالٹ نے دنگ کردینے والی الیکٹرک کانسیپٹ گاڑی ٹروزر کا پروٹو ٹائپ اس شو میں پیش کیا جو اس کے بقول 4 سیکنڈز سے بھی کم وقت میں 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے— رائٹرز فوٹو

معروف کمپنی فراری نے اپنی لا فراری اپیرٹا کا عالمی ڈیبیو کیا، جو انتہائی محدود تعداد میں تیار کی گئی ہے اور وہ سب کی سب کسی شو روم میں پہنچنے سے پہلے ہی فروخت ہوگئی ہیں — رائٹرز فوٹو

مرسڈیز نے بھی متاثر کن گاڑیوں کو اس آٹو شو میں رکھا ہے جن میں سے ایک اس کے جی ٹی اسپورٹس کار کا پہلے سے بہتر ورژن جی ٹی آر ہے— رائٹرز فوٹو

مرسڈیز نے ایک الیکٹر ایس یو وی بھی متعارف کرائی جو 310 میل تک کا سفر ایک چارج پر کرسکے گی اور اسے ممکنہ طور پر 2019 میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا — رائٹرز فوٹو

اور ہاں مرسڈیز مے بیش سکس کی خوبصورتی کا تو کوئی جواب ہی نہیں — رائٹرز فوٹو

بی ایم ڈبلیو نے اپنی آئی تھری الیکٹرک سٹی کار کا پہلے سے بہتر ورژن کو پیش کیا جو 2017 میں دستیاب ہوگی — رائٹرز فوٹو

سیکنڈ جنریشن آیوڈی کیو فائیو ایس یو وی کو بھی متعارف کرایا گیا جس میں خودکار فیچرز کو بھی رکھا گیا ہے اور یہ 190 ہارس پاور انجن سے لیس ہے — رائٹرز فوٹو

پورشے نے اپنی پانامیرا فور ای ہائبرڈ کو پیش کیا جو 462 ہارس پاور آﺅٹ پٹ کے ساتھ ہے — رائٹرز فوٹو

لینڈرور کی نئی ڈسکوری ایس یو وی بھی یہاں موجود تھی جس میں 7 نشستیں ہیں جنھیں گاڑی کے ٹچ اسکرین ڈسپلے یا اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے اپنی مرضی سے ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے — رائٹرز فوٹو

ہنڈائی نے اپنی نئی آئی تھرٹی ہیچ بیک کا پروٹوٹائپ پیش کیا جو 2017 میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی — رائٹرز فوٹو

معرف کمپنی نسان کی نئی گاڑی میکارا کی پہلی جھلک پیش کی جس کی فروخت مارچ 2017 میں شروع ہوگی — رائٹرز فوٹو