آج کے دور میں تصاویر لینا کس کو پسند نہیں اور اسمارٹ فونز کی موجودگی نے ہر ایک کو لگتا ہے فوٹوگرافر بنا دیا ہے۔

مگر ایک اچھے فوٹو گرافر اور عام انسان کی جانب سے کھینچی جانے والی تصاویر میں فرق ہوتا ہے جو اس وقت خاص طور پر واضح ہوجاتا ہے جب انسٹاگرام پر ٹریول فوٹوز کو سرچ کیا جائے۔

یہاں ہم نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف خوبصورت مقامات کی تصاویر کو اکھٹا کیا ہیں جو ایک عام فرد اور اچھے فوٹوگرافر کے درمیان کے فرق کو واضح کرتی ہیں۔

ابوظبہی کی عظیم جامع مسجد

ایس ایم بخاری کا نام ڈان کے پڑھنے والوں کے لیے نیا نہیں اور وہ واقعی بہت اچھے فوٹو گرافر ہیں، ابوظبہی کی یہ تصویر بھی ان کے فن کا ایک نمونہ ہے۔

Eid Mubarak Grand Mosque Of Abu Dhabi , UAE Copyrights @ smbukhari

A photo posted by Syed Mehdi Bukhari (@s_m_bukhari) on

یہاں ایک عام شخص کی جانب سے لی گئی تصویر کا موازنہ آپ اوپر والی تصویر سے کرسکتے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فوٹوگرافر کی آنکھ کسی منظر کو گرفت کرنے کے لیے اچھے زاویے کا بہتر انتخاب کرتی ہے۔

ProTip #9: bring an extra pair of socks so your feet don't melt into the tiles at the #SheikhZayedMosque #abudhabi

A photo posted by Abbas Nazari (@theabbasnazari) on

شنگریلا ریزورٹ، اسکردو

اسکردو میں واقع مشہور زمانہ شنگریلا ریزورٹ کا موسم خزاں میں لیا گیا خوبصورت منظر، جس میں اس عمارت اور درختوں کا عکس واقعی جادوئی اثر رکھتا ہے۔

Another World ... Shangrila In Autumn, Skardu , Pakistan #skardu #pakistan #gilgitbaltistan #autumn #shangrila #baltistan

A photo posted by Syed Mehdi Bukhari (@s_m_bukhari) on

یہ تصویر بھی بہت اچھی ہے مگر مناسب زاویہ نہ ہونے اور پانی میں عکس غائب ہونے سے اس کا تاثر کافی حد تک کم ہوگیا۔

فیصل مسجد، اسلام آباد

فیصل مسجد دنیا کی خوبصورت ترین مساجد میں سے ایک ہے جس کے ارگرد کا نظارہ بھی دل کو چھو لینے والا ہے جس کا اظہار اس تصویر سے بھی ہوتا ہے۔

Faisal Mosque Islamabad , Pakistan

A photo posted by Syed Mehdi Bukhari (@s_m_bukhari) on

تاہم جب میرے یا آپ جیسا فرد دور سے اس نظارے کو کیمرے کی آنکھ میں بند کرتا ہے تو اکثر نتیجہ اتنا اچھا نہیں نکلتا۔

عطاءآباد جھیل، گوجال

عطاءآباد جھیل پر سے گاڑیوں کو عبور کرانے کے لیے ایسی کشتیوں کا سہارا لیا جاتا ہے اور فوٹوگرافر کی آنکھ نے اسے انتہائی خوبصورت انداز سے پیش کیا ہے۔

Crossing Attabad Lake, Gojal , Pakistan #pakistan #gilgitbaltistan #atabadlake #lake #boat #loaded #nature #hunza

A photo posted by Syed Mehdi Bukhari (@s_m_bukhari) on

اب یہی وہ جھیل ہے مگر بہتر تصویر کونسی ہے اس کا فیصلہ کرنا مشکل نہیں۔

#Pakistanyoubeauty #atabadlake

A photo posted by shashky (@hasan.hashmi) on

الھدیٰ ٹاﺅن، سعودی عرب

مغربی سعودی عرب کے علاقے الطائف کے قریب موجود خوبصورت الہدیٰ ٹاﺅن کا ایک دلکش منظر جس میں سڑک اور چٹانوں کی خوبصورتی کو بہترین انداز سے پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی اسی جگہ کی ایک اور تصویر ہے مگر ایک مخصوص زاویہ نہ ہونے کے نتیجے میں تاثر بالکل بدل کر رہ گیا۔

#Taif #ksa #alhada

A photo posted by Khalifa Bin Mubarak AlThani (@kmkst) on

برج العرب، دبئی

دبئی کا مشہور و معروف برج العرب اور جمریہ بیچ ہوٹلز، ایک ماہر فوٹو گرافر نے ایڈٹ کرکے ان دونوں کو جادوئی انداز میں بدل کر رکھ دیا ہے۔

مگر جب یہی تصویر ایڈیٹنگ کے بغیر اور ایک عام شخص نے لی ہو تو نتیجہ کچھ ایسا آتا ہے۔

#BurjAlArab #20161013 still a pretty awesome "Parting Shot"

A photo posted by @thispicturehere on

برج الخلیفہ، دبئی

دنیا کی بلند ترین عمارت کو اوپر سے نیچے تک تصویر میں قید کرلینا کوئی آسان کام نہیں اور اس کے لیے بہت زیادہ مہارت کی ضرورت ہے جو یہاں نظر آتی ہے۔

ہمارے جیسے افراد عام طور پر اس برج الخلیفہ کی اس طرح کی ہی تصویر لے پاتے ہیں۔

ڈیولز برج، جرمنی

یہ جرمنی کا مشہور و معروف برج ہے جو ذرا دور سے دیکھا جائے تو لگتا ہے کہ پانی میں بھی ایسا ہی پل موجود ہے اور یہ تصویر واقعی شاہکار ہے۔

یہ بھی اسی پل کی ایک اچھی تصویر ہے مگر دونوں کے درمیان فرق کا اندازہ آپ بخوبی لگاسکتے ہیں۔

ایفل ٹاور، پیرس

پیرس کی مشہور و زمانہ یادگار کی یہ تصویر امید ہے آپ کو بھی پسند آئے گی۔

اب یہی اس کی کچھ قریب سے لی گئی تصویر ہے تاہم دیگر چیزوں نے تاثر کچھ کم کردیا ہے۔

동화속🎠 .

A photo posted by 이현정(쿨쩡) (@cooljjung) on

اہرام مصر

ایک فوٹوگرافر اچھی تصویر کے لیے کہیں بھی چڑھنے کے لیے تیار ہوتا ہے اور ہر خطرہ مول لیتا ہے۔

Double tap if you like this! Tag your friend!

A photo posted by Discovery Channel (@2ndfit) on

اب یہی وہ اہرام ہیں مگر اوپر سے لیے جانے اور سامنے سے لیے جانے کا فرق صاف ظاہر ہے۔

چاند

یہ جنوبی کورین دارالحکومت سیﺅل کی تصویر ہے جس میں چاند کو بہت انوکھے انداز سے پیش کیا گیا ہے۔

یہ تصویر بھی اچھی ہے مگر یہاں بھی دونوں کے درمیان تاثر کا فرق آپ محسوس کرسکتے ہیں۔

تاج محل، انڈیا

ویسے تو تاج محل کی خوبصورتی سفید رنگ میں چھپی ہے مگر سورج غروب ہونے کے وقت کو کچھ ایڈیٹنگ کے ساتھ اس تاریخی عمارت کی خوبصورتی بڑھا دیا گیا ہے۔

اب یہی عام انداز سے لی گئی تصویر ہے جو خوبصورت تو ہے مگر دل چھولینے والی نہیں۔

印度🇮🇳-泰姬瑪哈陵 #cltcrewlife #india#tajmahal

A photo posted by Charlotte Tseng (@charlotte1288) on

لو ٹنل، یوکرائن

یہ مشہور زمانہ ٹرین کی سرنگ واقعی بہت خوبصورت مقام ہے اور خزاں موسم میں تو اس کے رنگ دیکھنے والے ہوتے ہیں جیسے اس تصویر میں موجود ہیں۔

One more shot with autumn in Ukraine #ukraine #autumn #bestplace #klevane #tunneloflove #lovetunnel

A photo posted by Mariana (@mysokol) on

مگر اکثر افراد اسے اتنی خوبصورتی سے کیمرے کی آنکھ میں قید کرنے میں کامیاب نہیں ہوپاتے۔

빨려들어간다아ㅏ~

A photo posted by Heekyung Nam (@lovesome.moment) on

لندن آئی

لندن کی یہ مشہور زمانہ یادگار فوٹوگرافرز کے لیے بھی بہت پرکشش ہے اور وہ اس کی ہر ممکن اچھی تصاویر لینے کی کوشش کرتے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے۔

تاہم اس تصویر میں وہ کشش موجود نہیں جو وہاں عکس نے پیدا کردی تھی۔

#londoneye#londoneyebynight#lights#london#amazing#redlights#uk#greatbritain#travel#citytrip

A photo posted by CANCUN MIAMI LONDON🌴 (@xerxes_7) on

چین کا گلاس برج

چین کے صوبے ژانگجیانیے میں 375 فٹ لمبا یہ گلاس اور تاروں سے بنا پل اپنی مثال آپ ہے اور اس کی خوبصورتی اس تصویر میں دیکھی جاسکتی ہے جو فوٹوگرافر کا کمال ہے۔

تاہم جب کوئی شوقیہ فوٹوگرافر اس کی تصویر لیتا ہے تو اکثر و بیشتر نتیجہ کچھ اس قسم کا آتا ہے۔

پھی پھی آئی لینڈ، تھائی لینڈ

یہ جزیرہ پھوکیت اور آبنائے ملاکا کے درمیان واقع ہے اور بہت خوبصورت مقام ہے جیسا آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

اب یہی اس جگہ کی ایک سیاح کی جانب سے اوپر سے لی گئی تصویر ہے جس کا اثر کچھ کم محسوس ہوتا ہے۔

Phi Phi Islands, which lie 40 km south-east of #Phuket, #Thailand. #beach #island #Asia #manzarelahi

A photo posted by Manzar Elahi Turk (@manzarelahi) on

سلار ڈی یونی، بولیویا

بولیویا کا یہ خوبصورت دنیا کا سب سے بڑا نمک کا میدان بھی ہے جہاں ایک مخصوص موسم میں یہ سرزمین انتہائی خوبصورت منظر پیش کرتی ہے اور اسی لیے یہ فوٹوگرافرز کی جنت بھی قرار دی جاتی ہے۔

اہم اس کی اصل خوبصورتی کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں جیسا اس تصویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

Eu sempre gostei mais de coisas salgadas! #bolivia #uyuni #salardeuyuni #latinoamerica

A photo posted by Paulinha Rodrigues (@8paulinha.rodrigues) on

جیولر پاس روڈ، سوئٹزر لینڈ

سانپ کی طرح بل کھاتا ہوا یہ روڈ ارگرد کے خوبصورت مناظر کی بناءپر مقبول سیاحتی مقام ہے مگر کیمرے میں اس کی خوبصورتی بہت کم لوگ ہی پکڑ پاتے ہیں۔

Endless and winding. This is Julier pass road, as seen by the one and only @hannes_becker ⠀⠀ ⠀ Thank you for tagging #visitswitzerland

A photo posted by 🇨🇭 Visit Switzerland (@visitswitzerland) on

جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جب ہم جیسا کوئی عام فوٹوگرافر اس کی تصویر لیتا ہے تو یہ جگہ کچھ زیادہ جادو اثر نہیں محسوس ہوتی۔

بلیڈ جھیل، سلوانیا

یہ یورپی ملک سلوانیا کا مشہور و معروف مقام ہے اور اس کی نیچے موجود تصویر آپ کو یقیناً دنگ کردے گی۔

یہ بھی اسی جگہ کی تصویر ہے مگر کیا آپ کو ویسی ہی دنگ کردینے والی لگ رہی ہے؟

I would very much like to be back here, soaking in the morning sun 🌞

A photo posted by Katie (@katie_dianna) on

پترا، اردن

اردن کا یہ مشہور تاریخی مقام رات کو کچھ ہیبت ناک بھی محسوس ہوسکتا ہے مگر اس تصویر میں آپ اس کی خوبصورتی بھی محسوس کرسکتے ہیں۔

یہ بھی اسی وقت کی اور اسی مقام کی تصویر ہے مگر وہ تاثر محسوس نہیں کیا جاسکتا جو اوپر والی تصویر میں واضح ہے۔

ویاہ فیریٹا لوین، ناروے

ناروے کا یہ پل ایڈونچر پسند افراد کے لیے بہت کشش رکھتا ہے اور یہاں کے قدرتی مناظر بھی دنگ کردینے والے ہوتے ہیں، جو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی اس جگہ پر سے گزرنے والا پل ہے اور دونوں میں بہتر کون ہے فیصلہ آپ خود کریں۔

بالی، انڈونیشیاء

یہ انڈونیشین جزیرے بالی کا مشہور مقام تانہا ٹیمپل ہے جہاں سیاحوں کا جمگھٹا لگا رہتا ہے، یہاں سورج غروب ہونے کا یہ منظر آپ کو بھی پسند آئے گا۔

یہ بھی اسی جگہ کا ایک اور سورج غروب ہونے کا منظر ہے مگر اس میں وہ اثر نہیں جو اوپر والی تصویر میں نظر آتا ہے۔

#asiatrip#bali#indonesia#tanahlot

A photo posted by Varvara Efimova (@varvara_efimova_) on

Kvernufoss، آئس لینڈ

آئس لینڈ قدرتی خوبصورتی سے مالامال ملک ہے جہاں متعدد آبشاریں موجود ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے اور یہ تصویر اس کی حیران کن خوبصورتی کی زبردست عکاسی کرتی ہے۔

اب یہ بھی اسی آبشار کی تصویر ہے اور لگ بھگ زاویہ بھی وہی ہے تاہم یہاں وہ خوبصورتی ماند نظر آتی ہے جو اوپر موجود ہے۔

@ekfrank3 behind the falls. #kvernufoss #iceland #foss

A photo posted by Justin Warias (@justinwarias) on

سینتورینی، یونان

یہ ایک یونانجی جزیرہ ہے جس کی آبادی اوپر پہاڑوں میں پھیلی ہوئی ہے اور یہی اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے، خاص طور پر رات کے وقت یہ مقام قابل دید ہوتا ہے۔

Milky Way over Oia,Santorini, Greece.

A photo posted by Vadim Sherbakov (@madebyvadim) on

یہ تصویر شام کی ہے مگر ستاروں کی عدم موجودگی نے اس کو بے تاثر بنا دیا ہے۔

کلوزیم، روم

یہاں دونوں تصاویر میں فرق واضح کرنے کی ضرورت نہیں، آپ خود ہی دیکھ کر اندازہ لگا سکتے ہیں۔

#colosseo #colosseoromano #colosseum #roma #rome #italy #italia #sun #holiday #today #photooftheday #100happydays #loveitaly #darkrome 🇮🇹🇮🇹

A photo posted by Beyker🇵🇪🇮🇹italia.Milano.☀️ (@fredbeyker) on

تبصرے (0) بند ہیں