رومن رینز کا سب سے مشکل حریف؟

20 اکتوبر 2016
رومن رینز — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
رومن رینز — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

رومن رینز کو موجودہ دور کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک قرار دیا جائے تو غلط نہیں ہوگا مگر کیا وہ بل گولڈبرگ کا سامنا کرسکیں گے؟

جی ہاں ڈبلیو ڈبلیو ای ریسل مینیا 33 میں رومن رینز اور بل گولڈ برگ کے درمیان مقابلے کی خواہشمند ہے۔

ماضی کے مشہور ریسلر بل گولڈ برگ 12 سال بعد ڈبلیو ڈبلیو ای واپس آگئے ہیں اور بروک لیسنر کا فائٹ کا چیلنج قبول کرلیا ہے۔

ڈبلیو سی ڈبلیو اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق چیمپئن بارہ سال تک ریسلنگ کے میدان سے دور رہنے کے بعد رواں ہفتے ڈبلیو ڈبلیو ای کے شو میں واپس آئے تھے۔

ڈینور میں ہونے والے شو میں گولڈ برگ کا میوزک بجتے ہی پرستاروں نے ان کے نام کے نعرے لگانے شروع کردیئے جبکہ متعدد ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹارز بھی ان کے راستے میں آکر 49 سالہ ریسلر کو خراج تحسین پیش کرتے رہے۔

گولڈ برگ کی واپسی حیران کن نہیں کیونکہ وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کی نئی گیم کا حصہ بننے کے لیے تیار ہوگئے تھے تاہم توقع کی جارہی تھی کہ وہ ریسل مینیا 33 کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

تاہم گزشتہ ہفتے بروک لیسنر کے منیجر پال ہے مین نے گولڈ برگ کو اپنے کلائنٹ کی جانب سے فائٹ کا چیلنج کیا تھا۔

شو کے دوران گولڈ برگ نے بروک لیسنر کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلا ہے اور وہی آخری بھی ہوگا۔

تاہم ڈبلیو ڈبلیو ای کو توقع ہے کہ بروک لیسنر کے بعد بھی وہ کم از کم ایک اور میچ میں گولڈ برگ کو شامل کرسکیں گے جو کہ آئندہ برس ریسل مینیا 33 میں ہوگا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای گولڈ برگ اور رومن رینز کے درمیان مقابلے کی خواہشمند ہے کیونکہ رومن رینز خود بھی ایسا چاہتے ہیں۔

درحقیقت یہ دونوں کے درمیان اسپیئر بمقابلہ اسپیئر ہوگا جس کو دیکھنا پرستاروں کے لیے بھی کافی دلچسپ ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں