پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد ٹویٹر پر اپنے مداحوں سے ہم کلام ہوئے تو اپنی پسند ناپسند کے حوالے سے انکشافات کئے اور اپنے پسندیدہ اداکار، پسند یدہ فٹ بال کلب اور فیورٹ خوش لباس کھلاڑی کے نام بھی بتا دیے۔

احمد شہزاد کو سوشل میڈیا میں ہروقت حاضر رہنے والے کھلاڑی کے طور پر جانا جاتا ہے اور #AskAhmad سے ٹویٹر میں اپنے مداحوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہیں۔

نوجوان بلے باز کے ایک مداح نے پوچھا کہ کہ پہلی دفعہ آپ کا دل کس پر آیا تو انھوں نے جواب دیا کہ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی پر ان کا پہلی دفعہ دل آیا تھا۔

احمد شہزاد نے ایک اور مداح کے سوال پر جواب دیا کہ پاکستان کے عظیم باؤلر وسیم اکرم ان کے فیورٹ پاکستانی کھلاڑی ہیں اور شاہد آفریدی ان کے پسندیدہ آل راؤنڈر ہیں۔

کرکٹ کے مداحوں نے احمد شہزاد سے فٹ بال کے حوالے سے پوچھا جس پر انھوں نے انگلینڈ کے مشہور کلب مانچسٹریونائیٹڈ کو اپنا پسندیدہ فٹ بال کلب قرار دیا۔

فٹ بال کے مداحوں میں رونالڈو میسی دو ایسے نام ہیں جو ہمیشہ موضوع بحث ہوتے ہیں اور اسی مناسبت سے ایک سوال احمد شہزاد سے ہوا کہ آپ پسندیدہ فٹ بالر میسی ہے یا پھر رونالڈو ہیں۔

احمد شہزاد نے اپنا ووٹ رونالڈو کے حق میں دے دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر سے جب ان کی زندگی میں سب سے بڑی کامیابی کا پوچھا گیا جس پر انھوں نے فخریہ انداز میں اپنے وطن سے عقیدت کا اظہار کیا اور کہا کہ سبز شرٹ پہننا ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں