کیا آپ کے بال صحت مند ہیں؟

23 اکتوبر 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

آپ کے بال کتنے مضبوط اور صحت مند ہیں؟ تو یہ جاننے کے لیے انہیں کھینچنے کی ضرورت نہیں۔

درحقیقت ایک 10 سیکنڈ کے آسان سے ٹیسٹ کے ذریعے آپ یہ جان سکتے ہیں۔

جی ہاں صحت مند اور مضبوط بالوں کے مالک ہیں یا نہیں، اس کا جواب جاننا بہت آسان ہے خصوصاً خواتین کے لیے۔

تو بس یہ چھوٹا سا ٹیسٹ آزمائیں جس کے لیے آپ کو ایک گلاس پانی کی ضرورت ہوگی۔

بالوں کی ایک صاف لڑی کو پکڑیں اور پانی سے بھرے گلاس میں ڈبو دیں۔

اگر تو بال تیرنے لگیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ بال اچھی حالت میں ہے۔

تاہم اگر وہ ڈوب جائیں تو مساموں میں مسائل کی جانب اشارہ ہے۔

ماہرین کے مطابق بال پانی میں اس لیے ڈوب جاتے ہیں کیونکہ وہ کیوٹٰکل یا بیرونی جلد تک پہنچ جاتا ہے جس کے نتیجے میں وہ مڑ جاتے ہیں اور رنگ چھوٹنے لگتا ہے۔

اس مسئلے سے بچنے کے لیے ماہرین کی جانب سے ہر ہفتے بالوں کو نمی پہنچانے والے ماسک کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جو کہ امینو اور فیٹی لیپیڈز سے بھرپور ہو جس سے بالوں کی اوپری تہہ بہتر ہوتی ہے جبکہ مسام ہموار ہوجاتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں