بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان اپنی فلموں میں جتنے سنجیدہ نظر آتے ہیں درحقیقت اپنی ذاتی زندگی میں وہ اتنے ہی مزاحیہ ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق 51 سالہ عامر خان 18ویں جیو مامی تقریب میں اپنی کامیاب فلم ’جو جیتا وہ سکندر‘ کی کاسٹ کے ساتھ موجود تھے۔

اس موقع پر فرح خان نے عامر خان کے ماضی کا ایک مزاحیہ قصہ شیئر کیا، ان کا کہنا تھا کہ عامر خان اپنی فلموں کے سیٹ پر سب سے زیادہ مذاق کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: عامر نے کی ’کرائم ماسٹر گوگو‘ کی یادیں تازہ

فرح کے مطابق ’عامر ایک کام سب کے ساتھ کرتے تھے اور وہ آج بھی ایسا کرتے آرہے ہیں، وہ کہتے کہ مجھے اپنا ہاتھ پڑھنے دو اور پھر وہ اس پر تھوک دیتے‘۔

یہ سنتے ہی عامر کا مزاحیہ انداز میں کہنا تھا کہ ’میں نے جس ہیروئن کے ہاتھ پر تھوکا ہے وہ نمبر ون بن گئی‘۔

اس حوالے سے اداکارہ پوجا بیدی کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی بیٹی عالیہ کو کہتی ہوں کہ وہ عامر انکل سے فوراً ملاقات کرے، وہ اس کے ہاتھ پر تھوکنا چاہتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ 1992 کی فلم ’جو جیتا وہی سکندر‘ عامر خان کی کامیاب فلم کے طور پر سامنے آئی تھی جس میں پوجا بیدی، دیپک تجوری، عائشہ جھلکا اور مامک سنگھ نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر کی ’دنگل‘ بااختیار خواتین کی کہانی

عامر خان کا شائقین سے مزاحیہ انداز میں کہنا تھا کہ ’24 سال میں بہت کچھ تبدیل ہوگیا ہے، میری پہلی شادی ٹوٹ گئی اور میری دوبارہ شادی بھی ہوگئی‘۔

عامر اس وقت تیتیش تیواتی کی ہدایات میں بننے والی فلم ’دنگل‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک پہلوان کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔

’دنگل‘ رواں سال 23 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں