اوپر موجود تصویر کو چند لمحات کے لیے دیکھیں اور غور کریں آپ کو اس میں کیا چیز غیرمعمولی یا عام فہم سے ہٹ کر نظر آرہی ہے؟

درحقیقت اس تصویر نے انٹرنیٹ پر متعدد افراد کے ذہنوں کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔

ایک ویب سائٹ Pelle Cass میں اس تصویر کو شائع کیا گیا اور جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں لوگ ایک جگہ ہموار جگہ پر کہیںجارہے ہیں مگر پھر بھی اس میں ایک گڑبڑ یا غیرمعمولی چیز چھپی ہوئی ہے۔

کیا آپ نے اسے دیکھا؟

اگر نہیں تو چلیں ہم بتا دیتے ہیں، یعنی تصویر کو غور سے دیکھیں اور تو آپ کو معلوم ہوگا کہ اس میں موجود افراد حیران کن طور پر ایک دائرہ بنا کر کھڑے ہیں۔

یہ حیران کن ہے کہ 36 افراد ایسے کیمرے کی آنکھ میںمحفوظ ہوجائیںجب وہ چلتے ہوئے ایک دائرہ بنالیں ایسا ہونا لگ بھگ ناممکن ہے۔

مگر ایسا کیسے ہوا؟ تو اس کا جواب ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ اس مقام کی ایک گھنٹے کے دوران سینکڑوں تصاویر لی گئیں اور اسٹوڈیوز میں واپس جاکر ان میں سے لوگوں کا انتخاب کرکے انہیں ایک تصویر میں اکھٹا کردیا گیا۔

فوٹوگرافر کے مطابق میں نے کسی چیز کو تبدیل نہیں کیا اور نہ ہی کسی شخص کو اپنی جگہ سے ہٹایا، بس یہ فیصلہ کیا کہ کس کو تصویر میں رہنا چاہئے اور کس کو نکال دینا چاہئے۔

فوٹو گرافر کے مطابق وہ اس طرح کی تصاویر میں کسی مذاق یا کسی اور مقصد کے لیے نہیں بلکہ مثالی رنگوں یا فنکارانہ انداز کو پیش کرنے کے لیے لیتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں