موٹاپے سے بچاؤ کا آسان نسخہ

24 اکتوبر 2016
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو

کیا آپ بڑھتے وزن سے پریشان ہیں اور اس میں کمی لانا چاہتے ہیں ؟ تو ہوسکتا ہے کہ کچھ افراد کو جم جانے کا مشورہ دیں جبکہ دیگر ڈائیٹنگ کی صلاح دے سکتے ہیں۔

مگر اس مسئلے سے نجات کا آسان حل بس اپنے کھانے سے لطف اندوز ہونا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

برٹش کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اگر لوگ اپنے کھانے کے ہر نوالے سے لطف اندوز ہو تو وہ موٹاپے میں آسانی سے کمی لاسکتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ کھانے کے ذائقے سے لطف اندوز ہوتے ہیں ان کا پیٹ جلد بھر جاتا ہے اور موٹاپے کا خطرہ نہیں ہوتا۔

محققین کے خیال میں کھانے کا ذائقہ لوگوں کی توجہ بھوک کی جانب سے ہٹا دیتا ہے اور پیٹ جلد بھر جاتا ہے۔

اس حوالے سے رضاکاروں کے پانچ مختلف گروپس پر تجربات کیے گئے جن میں سے پہلا گروپ اسکول جانے والے بچوں کا تھا۔

اسی طرح مختلف عمر کے افراد کے گروپس پر تجربات کیے گئے اور نتائج سے معلوم ہوا کہ ایسا کرنے سے کم خوراک سے ہی پیٹ بھر گیا۔

محققین کا کہنا تھا کہ کھانے سے لطف اندوز ہونے والے افراد کم غذا سے بھی مطمئن ہوجاتے ہیں جبکہ بھوک اور دولت کو ترجیح دینے والے بہت زیادہ غذا کھاتے ہیں جس سے ان کی توند باہر نکل آتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں