فلم ’لاہور سے آگے‘ کی تشہیر کا آغاز

25 اکتوبر 2016
— فوٹو بشکریہ/ لاہور سے آگے ٹیم
— فوٹو بشکریہ/ لاہور سے آگے ٹیم

کراچی: پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی فلم ’لاہور سے آگے‘ کی باقاعدہ تشہیر کا آغاز کردیا گیا۔

اے آر وائے فلمز اور شوکیس سینما کے اشتراک سے بننے والی فلم ’لاہور سے آگے‘ 2015 میں بننے والی فلم ’کراچی سے لاہور‘ کا سیکوئل ہے۔

ایونٹ میں صبا قمر کے ہمراہ اداکار عمران عباس بھی موجود تھے — فوٹو بشکریہ/ لاہور سے آگے ٹیم
ایونٹ میں صبا قمر کے ہمراہ اداکار عمران عباس بھی موجود تھے — فوٹو بشکریہ/ لاہور سے آگے ٹیم

اس فلم میں صبا قمر کے ہمراہ یاسر حسین مرکزی کردار ادا کریں گے، فلم میں سوات اور کلر کہار سمیت دیگر شہروں کے حسین نظارے شامل کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'کراچی سے لاہور' کا خوشگوار سفر

فلم میں صبا قمر بطور مرکزی اداکارہ کے روپ میں نظر آئیں گی — فوٹو بشکریہ/ لاہور سے آگے ٹیم
فلم میں صبا قمر بطور مرکزی اداکارہ کے روپ میں نظر آئیں گی — فوٹو بشکریہ/ لاہور سے آگے ٹیم

فلم کی تشہیر کے لیے رکھی گئی پہلی پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندوں سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر وجاہت رؤف نے کہا کہ ‘فلم لاہور سے آگے ایک مکمل فیملی انٹرٹینمنٹ ہے، جس میں ملک کے بہترین مناظر کو فلم کا حصہ بنایا گیا ہے‘۔

انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ فلم کی کہانی اور موسیقی شائقین کو پسند آئے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اے آر وائی فلم کے تعاون سے بننے والی فلم کی پوری ٹیم نے دن رات کی محنت سے فلم مکمل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

مزاحیہ کرداروں میں جلوہ گر ہونے والے یاسر حسین اس فلم کے مرکزی اداکار ہیں — فوٹو بشکریہ/ لاہور سے آگے ٹیم
مزاحیہ کرداروں میں جلوہ گر ہونے والے یاسر حسین اس فلم کے مرکزی اداکار ہیں — فوٹو بشکریہ/ لاہور سے آگے ٹیم

’لاہور سے آگے‘ میں پانچ گیتوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں سے چار کی کمپوزیشن شیراز اپل نے ترتیب دی ہے، جبکہ ’تیرے بنا‘ میں عاشر وجاہت نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جس کی موسیقی سید عدیل نے ترتیب دی ہے۔

فلم کے زیادہ تر گانے (کلاباز کی سنگر) عائمہ بیگ نے گائے ہیں، جبکہ ایک گانا ’اہل دل زرا ء سی لگالو‘ کو خود شیراز اپل نے گایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اس فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’لاہور سے آگے‘ میں صبا قمر کی بہترین اداکاری

فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے جیسے یاسر حسین کچھ غنڈوں سے بچنے کیلئے صبا قمر کی گاڑی کے سامنے آجاتے ہیں اور وہی سے ان دونوں کا ایک ساتھ سفر شروع ہوتا ہے، ایک دوسرے کو ناپسند کرنے کی شروعات کے بعد آہستہ آہستہ ان دونوں کو ایک دوسرے کا اچھا دوست بنتے دکھایا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں