کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اتحاد ٹاؤن میں کالعدم تنظیم دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائی کی۔

دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

دہشت گردوں کی فائرنگ کے جواب میں رینجرز اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 رینجرز اہلکار زخمی ہوئے۔

اس موقع پر علاقے کی پولیس کو بھی طلب کیا گیا اور دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ و گولہ بارود ان کے حوالے کیا گیا۔

بعد ازاں علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں